counter easy hit

ایرانی فلمسازوں کی پاکستانی سینماانڈسٹری میں دلچسپی

پاکستان اور ایران ثقافتی ،مذہبی حوالے سے ایک د وسرے سے قریب ہیں، رضا باقری

 Iranian filmmakers interested in Pakistani cinema industry


Iranian filmmakers interested in Pakistani cinema industry

کراچی;  پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ ہونے پر ایرانی فلمسازوں کی پاکستانی سینماانڈسٹری میں دلچسپی بڑھ گئی ، ایرانی فلمیں پاکستان تک پہنچانے کیلئے ملکی فلم تقسیم کاروں کی ایرانی ثقافتی اداروں سے ملاقاتوں کا آغاز ہوگیا ۔
ایرانی فلم سازوں کا وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کریگا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے فلم ٹریڈ کی شخصیا ت اور میڈیا کے نمائندوں کیساتھ خصوصی اجلاس ایرانی ثقافتی مرکز میں منعقد ہوا ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے کر اچی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ر ضا باقری نے کہا پاکستان اور ایران ثقافتی مذہبی اور معاشرتی حوالے سے ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔پاکستان میں ایرانی فلموں کی نمائش کیلئے سنجیدہ کوششیں کرر ہے ہیں ۔اس موقع پر ایرانی ثقافتی مرکز کے رابطہ کار نجم الدین موسوی فلم ٹریڈکی نمایاں شخصیت ندیم مانڈوی والا ،ذوالفقار رمزی،منصور خالد،آئی ایم جی سی کی سبینہ اسلام ، فلمساز سکندر اقبال کے علاوہ اطہر جاوید صوفی، عبد الوسیع قریشی، پرویز مظہر،ذیشان صدیقی، مرزا افتخار بیگ ،آغا کرم علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website