ایرانی اور ترک فوجی سربراہوں نے اپنی ملاقات میں شامی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

Iranian and Turkish military chief discuss Syrian crisis
ترک میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب اور ترک وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے رابطہ کاری میں بہتری، انسداد دہشت گردی اور شامی صورتحال پر گفتگو کی۔ سن 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد پہلی مرتبہ ایرانی فوجی سربراہ نے ترکی کا دورہ کیا ہے۔








