counter easy hit

عالمی سیاست میں اچانک نیا موڑ۔۔۔ ایران نے برطانیہ کو بڑا سرپرائز دے دیا، حیران کُن قدم اُٹھا لیا

تہران(ویب ڈیسک) ایران نے قبضےمیں لئےگئےبرطانوی آئل ٹینکر اسٹینا امپریو کو چھوڑنےکااعلان کردیا۔ایرانی حکومتی ترجمان علی ربیعی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر اسٹیناامپیرو کیخلاف قانونی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔اور اس پر پرعائدخلاف وزری کےالزامات واپس لینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا امپیرو اب آزاد ہے۔برطانوی آئل ٹینکر اسٹیناامپریو تاحال بندرعباس پر لنگراندازہے جلد روانہ ہوجائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر پر عملے کے ارکان بھی سوار ہیں واضح رہےبرطانوی آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز سے ایرانی سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر ایرانی سیکیورٹی فورسز نے دوماہ قبل قبضے میں لیا تھا۔یاد رہے 20 جولائی کو ایران نے برطانیہ کا ایک آئل ٹینکر اپنے قبضے میں لے لیا تھا ۔جس کے بعد ایران کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی آ گئی تھی۔اس پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں برطانیہ پر زور دیا تھا کہ وہ امریکہ کی معاشی دہشتگردی کے منصوبے کا حصہ بننے سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہی وہ ملک ہے جو گلف اور آبنائے ہرمز کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔ ‘آبنائے جبرالٹر میں ہونے والے چوریوں کے برخلاف خلیج فارس میں ہماری ترجیح بین الاقوامی بحری قوانین کی عملداری ہے۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق برطانوی ٹینکر کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ ایک مچھلی پکڑنے والی کشتی سے جا ٹکرایا اور پھر مسلسل رابطہ کرنے پر بھی ٹینکر کے اندر سے کسی قسم کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم نے بندرگاہوں اور میری ٹائیم آرگنائزیشن آف ایران کے حوالے سے بتایا کہ ’ہمیں کچھ اطلاعات ملیں کہ ایک برطانوی ٹینکر مسائل پیدا کر رہا ہے۔ ہم نے فوج سے کہا کہ اس ٹینکر کو بندرگاہ بندر عباس پر لے جا کر تفتیش کی جائے۔‘ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس ٹینکر کو تین وجوہات پر روکا گیا ہے، پہلی یہ کہ اس نے اپنا جی پی ایس سسٹم بند کر دیا، دوسری یہ کہ یہ آبنائے ہرمز میں درست راستے کے بجائے باہر جانے کے راستے سے داخل ہوا، اور تیسری یہ کہ اس نے تمام تر تنبیہی پیغامات کو نظر انداز کیا۔

IRANI, PRESIDENT, HASSAN ROOHANI, GIVEN, BIG, SURPRISE, TO, BRITIAN, IN, HIS, NEW, STATEMENT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website