counter easy hit

انقلاب ایران کو 37سال مکمل، فرانس میں شاندار تقریب

Iran 37 years of full

Iran 37 years of full

پیرس… رضا چوہدری…انقلاب ایران کے 37سال مکمل ہونے پر فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میںایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب انقلاب ایران کے راہبر امام خمینی کے فرانس میں جلاوطنی کے دوران زیر استعمال رہنے والی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ یہ وہی مقام ہے جہاں امام خمینی نماز اور جمعہ کی امامت بھی کیا کرتے تھے۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر حسن روحانی کا کہناہے کہ ایرانی قوم عالمی اقتصادی پابندیوں کے باوجو د اپنے موقف پر ثابت قدم متحد رہی ہے اور اس نے بڑی جواں مردی سے طویل عرصہ پابندیوں کا مقابلہ کیا۔وہ قوتیں جو ہمیں انتہاپسند قرار دیتی تھیں، انہیں ہم نے باور کرایا کہ ہماراسول نیوکلیئر پروگرام ہر گز ایٹم بم بنانے کیلئے نہیں بلکہ توانانی کیلئے ہے۔ آخر کار مذاکرات کے میز پر ایران کا یہ موقف درست ثابت ہوا ۔اس موقع پر پریس اتاشی سعادت نجادتی سمیت اعلی ایرانی افسران موجود تھے۔ روحانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری ترجیح تجارت میں اضافہ اور ترقی ہے تاکہ ایرانی قوم خوشحال ہو۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ طویل پابندیوں کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے دفاع کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ماضی کی طرح ہرقسم کی جاریت کا مقابلہ کیا جاسکے۔انہوں بتایا کہ حال ہی میںاسلامی جمہوریہ ایران صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فرانسیسی صدر فانسواہولینڈ اور وزیر اعظم مانیول کی دعوت پر فرانس کا کامیاب دورہ کیا جس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی بیس دستاویزات پر دستخط ہوئے۔