counter easy hit

انتظار حسین کی وفات ادب کے ایک دور کا اختتام ہے، کاروان ادب برطانیہ کے صدر صابر رضا کا خطاب

Intizar Husain

Intizar Husain

پیرس (اکرم باجوہ) کارون ادب برطانیہ کی جانب سے معروف ادیب ،دانشور ڈرامہ نگار اور کالم نگار انتظار حسین کی وفات پر اظہار افسوس کے لئے ایک ہنگامی نشست کا اہتمام کیا گیا شارق خان نے کہا انتظار حسین اردو ادب کی پہچان تھے انورجمال فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا انتظار حسین ایک معروف ادبی شخصیت ہی نہیں تھے۔

بلکہ مجھ جئیسے ادب کے طالب علموں کے لئیے استاد کا درجہ رکھتے تھے سید نبیل حیدر نے کہا ،آج اردو ادب یتیم ہو گیا قاری منظور احمد شاکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئیے دعا کی معروف شاعر منصور آفاق نے فون پر گفتگو کرتے ہوے کہا انتظار حسین جئیسے لوگ اپنے شعبہ میں آئی کون ہوتے ہیں۔

آخر میں کاروان ادب کے صدر جناب صابر رضا نے کہا انتظار حسین کی وفات درحقیقت اردو ادب کے نستعلیق دور کا اختتام ہے۔