counter easy hit

پرویز مسیح کی سماجی خدمات

Pervez Masih

Pervez Masih

تحریر:اقبال کھوکھر
عالمی سطح پر سماجی وانسانی خدمات میں سرگرم عمل ”یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن کینیڈا”کے صدر پرویز مسیح کا تعلق پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ سے ہے۔ چند سال قبل انہوں نے کینیڈا کارخ کیا جہاں سماجی ومعاشی حوالے سے سازگار ذ ارائع اورماحول کے سبب یہیں مستقل قیام کرنے کا فیصلہ کیا۔ پرویز مسیح نے کینیڈا کی نیشنلٹی حاصل کی مگرپاکستان کی شہریت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان سے محبت کااپنا رشتہ ہرحال میں نہ صرف خاندان سے قائم رکھا بلکہ یہاں سیاسی، سماجی اور مذہبی خدمات سرانجام دینے والے اداروں، تنظیموں وشخصیات سے بھی مسلسل رابطہ رکھا۔

متعدد مواقع پران کی اخلاقی،سماجی ،انسانی ومالی معاونت بھی کی۔منکسرالمزاج اور خوش اخلاق طبعیت کے حامل، ہمیشہ تعمیری ومثبت خیالات سے دوسروں کے ساتھ مل کر کچھ کرگزرنے کے عزم رکھنے والے پرویزمسیح بنیادی طور پر بشارتی اورسرگرم سماجی سرگرمیوں میں فرحت محسوس کرتے ہیں مگر انسانی واقلیتی حوالے سے کسی بھی فورم میں کسی بھی موضوع پرا نہیں ڈائس دے دیا جائے تو ایک اچھے اورباعلم مقرر ہونے کے تمام جوہر دکھاتے نظرآتے ہیں۔اپنی وسیع القلبی سے دوسروں کی آراء وتجاویز کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ان کی مخلوق ِخدا سے انسیت اور خدماتی زندگی کے بے شمار پہلو ہیں اور اسی باعث ہمیشہ متحرک رہتے ہیں۔ان کی ایماندارانہ وذمہ دارانہ زندگی میں خداکی حیثیت اولین ہے اور اسی سبب سے خدانے انہیں بے شمار نعمتوں اور لاتعداد برکات و فضائیل سے نوازرکھا ہے۔

باصلاحیت اور باکمال شخصیت کے باعث مقامی،قومی وبین الاقوامی اداروں وشخصیات کاان پر اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ پرویز مسیح یونائیٹڈکرسچن فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے انسانی اقدار کے فروغ اور انسانیت کی ترقی کے لئے کس ذمہ داری اور COMITMENTکمٹمنٹ کے ساتھ کوشاں ہیں ۔اس حوالے سے ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں برکت مسیح ،خالد گل ،خالدسردارودیگر مخلص ساتھیوں کا تعاون بھی میسر ہے اس کے علاوہ ان کے گھر والوں،خاندان کی معاونت بھی ان کی خدمات کو موثر بنانے میں پیش پیش ہے۔خاندان کی بات کریں تو ان کی تربیتی کا یہ ثمر ہے کہ ان کے بیٹے سسل پرویزکینیڈا کی قومی کرکٹ ٹیم کے مستقل کھلاڑی ہیں۔

سسل پرویز اپنی شاندار پرفارمنس کے باعث اس وقت اپنی ٹیم کی ضرورت واثاثہ بن چکے ہیں اس حوالے سے مسز پرویز کی بہترین پرورش وبلاناغہ دعائیہ زندگی کا بھی اہم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سماجی سیکٹر کے مجاہد یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن کے صدرپرویز مسیح جو پاکستان ائیر فورس کے بھی سنیئر آفیسر رہے ۔ ایک نجی دورے پر 3 فروری 2015ء کو پاکستان تشریف لائے اور 4 مارچ 2015ء تک انہوں نے مصروف ترین وقت گزارا۔ انہوں نے پاکستان کے طول و عرض میں واقع مختلف شہروں ودیہاتوں کا دورہ کیا۔ متعدد سیاسی وسماجی اداروں وشخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

درجنوں مذہبی کروسیڈز و کنونشنز وعباداتی پروگرامز وسنڈے میٹنگزمیں خصوصی پیغامات دیے اس سلسلے میںان کے واعظ کے بنیادی موضوع” یسوع المسیح کی حیات ِ اقدس، فلسفہ شہادت، عالمی تناظر میں اقلیتوں کی صورتحال اوران کی معاشی، روحانی اورسماجی ترقی” رہے۔ پرویز مسیح نے پاکستان کے قومی اخبارات وچینلزکے دفاتر بھی وزٹ کئے اور متعدد ٹاک شوز وفورمز میں شرکت کی اس دوران مختلف چینلز کی خواہش پر انٹرویوز بھی ریکارڈ کروائے۔ روزنامہ سرزمین لاہور، گوجرانوالہ کے چیف ایڈیٹر صفدر علی خان، روزنامہ سماء نیوز کے ایڈیٹر عاطف سعید علی، روزنامہ معاشرت لاہور، ساہیوال، قصور کے چیف ایڈیٹر رانا مشتاق، کیتھولک TVکے ڈائریکٹر ریورنڈ فادر مورس جلال، پروگرام انچارج جیسپر عاشق، اینکر وسائل ومسائل شو ایس ایم صابر، روزنامہ خبرنامہ اسلام آباد کے ایڈیٹر محمد عمران سلفی ودیگر سے بھی تفصیلی نشستیں کیں۔

روزنامہ ”عوامی محبت”وماہنامہ انٹرنیشنل میگزین کو بھی تفصیلی انٹرویو دیا۔عوامی محبت کی ذیلی سماجی تنظیمHELPWAYکے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی اور ”ہیلپ وے”کو عطیہ ہونے والی قطعہ اراضی پر”لیبرایجوکیشن اینڈ میڈیکل سنٹر”کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا،اس شاندار رفاعی منصوبے کو پاکستان کے لئے سنگ میل قراردیتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ پرویزمسیح نے ”روزنامہ عوامی محبت گروپ” کے چیف ایڈیٹراور ”ہیلپ وے” کے چیئرمین اقبال دانیال کھوکھر،چیئرپرسن ہیلپ وے ڈاکٹرنائلہ نذیر اور ان کی ساری ٹیم سے بھی ملاقات کی پرویزمسیح نے ان کی خدمات وجذبے کو سراہا۔پرویز مسیح نے نجی تقریبات میں بھی شرکت کی۔

متعدد مریضوں کی عیادت کی۔یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن پاکستان کے زیرانتظام لاہور ٹھوکر نیازبیگ میں جاری تعلیمی ادارے کا بھی وزٹ کیا۔پرویز مسیح نے روزنامہ عوامی محبت،پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی، ہیلپ وے اور قانونی ادارےCLAASکی طرف سے منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کی۔انجمن تاجران یوحناآبادفیروزپورروڈلاہور نے ان کے اعزاز میں عشائیے کااہتمام کیا جس میں لاہورہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں اللہ نواز کے بیٹے وبینکرمیاں محمودنواز،صحافی،وکلاء سمیت ہال روڈ مارکیٹ کے سنیئر عہدیدارسہیل فرحان اور سینکڑوں تاجرشریک ہوئے ۔اہتمام صدرانجمن تاجران اعجاز بھٹی نے کیا تھا۔عالمی کالم نویس ومصنف ع ۔م۔بدرسرحدی کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی اس دوران انہوں نے اپنی شہرہ آفاق تصنیف ”نظریہ قائدریاست اوراقلیتیں” بھی پیش کی۔

معروف شاعر ومصنف فیاض احمد فیاض گرداسپوری کی حالیہ تصنیف”غم کی لطافت” کی تقریب رونمائی بھی ان کے دست مبارک سے ہوئی۔مصنف نے انہیں UCFکے ارکان کے لئے کتاب کی کاپیاں تحفتاً پیش کیں جس پر شکریے کے ساتھ انہوں نے مصنف کی اس ادبی کاوش کو سراہا۔اس تقریب میں انہوں نے متعدد سماجی وصحافتی شخصیات میں اسناد بھی پیش کیں۔پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے بھی ان کی شاندارسماجی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند پیش کی گئی ۔مسیحی گلوکار وچئیرمین یشوع منسٹریز پاسٹراصغرجان نے پرویز مسیح کو UCF کینیڈا کے اراکین کے لئے اپنے وڈیوگیتوں کی سی ڈیز تحفے میں دیں۔مزید براں کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے بھی ملاقات میں پرویز مسیح کی خدمات پر انہیں خراج ِتحسین پیش کیا اورکالمسٹ کونسل آف پاکستان کی طرف سے انہیں منعقدہ تقریب میں یادگاری سندپیش کی۔

پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی وہیلپ وے کی طرف سے منعقدہ تقریب میں پرویز مسیح سے پھولوں کی محبت سے مزین گلدستے ومالائیں پیش کی گئیں۔ سنٹر فارلیگل ایڈاسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ CLAAS کے نیشنل ڈائریکٹر ایم اے جوزف فرانسیس، مارٹن جاوید مائیکل، ع۔م۔بدرسر حدی، ایس ایم صابر،سیموئیل پیارا،ڈاکٹر اظہر یونس، محترمہ نائلہ نذیر، عابد گل، اشرف آسی، سہیل ہابل، ابیشے مائیکل، پادری منیر پھول، عامر سرویو، ڈاکٹر مشتاق گل،ڈاکٹر نذیر کھوکھر، اعجاز بھٹی، صدیق گل، چوہدری یونس ٹہلا، محمد ریاض شاہد، سسٹر ثمینہ جاوید، اصغر چن، ومتعدد سیاسی، سماجی،مذہبی وعوامی شخصیات نے یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن کی خدمات پر پرویز مسیح کودادِتحسین سے نوازا۔

عوامی محبت گروپ کے چیف ایڈیٹراقبال کھوکھرکی رہائش گاہ پر ڈنر سے قبل انہوں نے قصورکوٹ رادھاکشن کے علاقے بھٹہ چک نمبر59پر توہین قرآن پاک کے جھوٹے الزام کے تحت زندہ جلائے جانے والے مسیحی محنت کش شہزاد وشمع کے بچوں کی بھی انسانی،اخلاقی ومالی خبرگیری کی ان کے نانا مختار سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔پرویز مسیح نے UCFپاکستان کی طرف سے قائم کی جانے والے میڈیکل لیبارٹری کا بھی وزٹ کیا اورUCFپاکستان کے صدرخالدسرداروان کی ٹیم کی تعریف کی۔UCFکینیڈا کے صدرنے کاریتاس ہال میں کیتھولک آرچ بشپ سبیسٹیئن شاء کی صدارت میں منعقدہ لیڈرشپ کانفرنس میں بھی شرکت کی۔کمیونٹی سٹون چرچ جوہرٹائون میںUCFپاکستان کے زیراہتمام فیلوشپ کانفرنس میں ملک کے طول وعرض سے مختلف سیاسی،سماجی ومذہبی تنظیموں کے اکابرین نے شرکت کی۔انگلینڈ سے کینن یعقوب،ایم پی اے شونیلا روت ،میجر(ر)مقبول عاشق،بشپ خالد مسیح،ریورنڈالیگزینڈرسوشیل نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پرویزمسیح نے UCF کی ایڈوائزری کونسل اوراقبال دانیال کھوکھر کو میڈیا ایڈوائزر مقرر کرنیکے ناموں کا بھی اعلان کیا ۔پرویز مسیح نے بتایا کہ وہ ستمبر میں انٹرنیشنل لیڈرشپ کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں جس میں بشپ مائیکل نذیر،ریورنڈ مجیدالشافی سمیت دنیا بھر سے مندوبین شرکت کریں گے اور تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال پر اقلیتوں کے تحفظات پر غور و خوض کرنے کے بعد مشترکہ ورکنگ ریلیشن شپ کے قیام اور مذہبی وسیاسی فاصلوں کو ختم کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پرویزمسیح کو ہر جگہ ہر موقع پر بروقت پہنچانے میں ان کے ہم زلف فرخ مسیح نے خصوصی خدمات سرانجام دیں۔

Iqbal khokhar

Iqbal khokhar

تحریر : اقبال کھوکھر