counter easy hit

ناروے۔ انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی تقریب میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود کی خصوصی شرکت

International Women Day

International Women Day

اوسلو۔(عقیل قادر)انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی مہمان خصوصی ناروے میں پاکستانی سفیر محترمہ رفعت مسعود اور ناروے ایمبیئسی اسلام آباد کی نمائندہ خصوصی نینا بیورلو Nina Bjorlo نے خصوصی شرکت کی۔ رفعت مسعود نے خطاب کرتے ہوئے منتظمین کو پُروقار تقریب منعقد کرنے پر مبارکبا د پیش کی اور کہا کہ خواتین کئی دہائیوں سے معاشرے میں اپنے مقام کو پیدا کرنے کے لیے جہدوجہد کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ نورڈیک ممالک Nordic countrys جن میں ناروے، ڈنمارک، سویڈن اور فن لینڈ شامل ہیں کے علاوہ دنیا بھر میں خواتین کو بے شمار چیلینجز کا سامنا ہے جس کے لیے خواتین بے شمار قربانیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی خواتین اپنے حقوق کی جہدوجہد کر رہی ہیں اور اسی وجہ سے آج پاکستان کی اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی 33 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواتین اب ہر میدان میں اپنے آپ کو منوا رہی ہیں جوکہ نہایت خوش آئند بات ہے۔ Nina Bjorlo نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں جو ناروے جیسے پُرامن ملک میں رہ رہے ہیں جہاں پر ہم ہر کام آزادانہ اوربلا خوف کر سکتے ہیں جبکہ دنیا کے بہت سارے معاشروں میں آج بھی عورتوں کو وہ آزادی حاصل نہیں جو ہمیں حاصل ہے۔ انہوں نے پاکستانی خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وہاں شرمین عبید چنائے خواتین کے حقوق کو بلند کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے حقوق خواتین بل کو منظور کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ حقوق خواتین بل کی منظوری سے ناروے اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ آج بھی ناروے میں کئی شعبوں میں خواتین کو وہ حقوق میسر نہیں جو مردوں کو ہیں اور اسکے لیے خواتین کو مزید جہدوجد کرنا پڑے گی۔ اس خوبصورت تقریب میں نارویجن، پاکستانی اور افریقن بچیوں نے رقص پیش کیااور حاضرین کے لیے مختلف کھانے بھی پیش کیئے گئے۔

International Women Day

International Women Day

International Women Day

International Women Day

International Women Day

International Women Day

International Women Day

International Women Day