counter easy hit

اداروں کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، چودھری سرور

Chaudhry Sarwar

Chaudhry Sarwar

لاہور (یس ڈیسک) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ جمہوریت کی اصل شکل عوام کی داد رسی، انصاف کی فراہمی، ظلم کی نفی اور کرپشن کا خاتمہ ہے، اداروں کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ائیر فورس وار کالج کے 47 رکنی وفد سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور بلدیاتی الیکشن نہ ہونا جمہوریت کی نفی ہے۔ عجیب بات ہے جمہوریت آتی ہے تو بلدیاتی انتخابات ناپید ہو جاتے ہیں جبکہ آمریت میں ان کا انعقاد ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں نے نئے صوبوں کے حوالے سے اپنے وعدوں کا پاس نہیں کیا، جمہوریت کا اصل مقصد عام آدمی کے مسائل سے آگاہی اور ان سے رہائی کو یقینی بنانا ہے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ پاکستان اول پاکستان آخر کی پالیسی میں ہی ہے، چودھری سرور نے کہا کہ اگر ملکی وقار اور استحقاق بڑھانا ہے تو اداروں کو شخصیات پر ترجیح دینا ہوگی ، اداروں کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔