counter easy hit

بھارتیوں نے حکومت پاکستان کو پیشکش کر ڈالی

لاہور : گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے ۔ اس واقعہ میں بھارت کے دو پائلٹس ہلاک ہوئے اور تین زندہ پکڑے گئے ۔ بھارتی شہری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پاکستان سے اپنے بھارتی پائلٹس واپس کرنے کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان نے حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے جب کہ بھارتی پائلٹ کو بھی زندہ گرفتار کر لیا گیا تھا ۔بعد ازاں اس کا بیان بھی میڈیا پر جاری کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان میں کاروائی کرنے کا حواب دیکھنے والے پائلٹ ابھی نندن کی واپسی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔جہاں ایک طرف پاکستان اور بھارت کے مابین حالات کشیدہ ہو رہے ہیں وہیں ٹویٹر پر پاکستانی اور بھارتی صارفین کے درمیان دلچسپ بحث بھی جاری ہے۔اسی طرحب ایک بھارتی صارف نے ٹویٹ کیا ہے کہ پیارے پاکستان ہمارا ونگ کمانڈر ابھی نندن واپس کر دو اور اس کے بدلے ہمارے بھارتی اینکرز لے لو۔صارف نے کہا کہ بے شک ہمارے سارے کے سارے اینکرز رکھ لو۔اور ان کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق سلوک کرنا۔ براہ مہربانی انہیں کبھی بھی ہمارے پاس واپس نہ بھیجنا۔اس پر پاکستانی صارفین نے بھی دلچسپ قسم کے تبصرے کیے جب کہ کچھ پاکستانیوں نے کہا کہ آپ پریشان مت ہوں وہ ہمارے مہمان ہیں اور ان کو خیال بھی رکھا جائے گا۔ایک صارف نے کہا کہ یہ ڈیل ٹھیک نہیں ہے ہمیں بھارتی اینکرز کے ساتھ ساتھ اجے دیوگن بھی چاہئیے۔خیال رہے سوشل میڈیا پر ایک بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے پاک فوج سے ڈر کر اپنی حکومت کو پیغام دیا۔ اس ویڈیو میں بھارتی فوجی کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان مر رہے ہیں۔ اگر جنگ ہوئی تو ہم بھی مر جائیں گے ۔ ہماری بیس ہزار تنخواہ ہے ہم تو مر جائیں گے لیکن جو لوگ دفاتر میں بیٹھے ہیں ۔ جن کی پانچ پانچ لاکھ تنخواہ ہے ۔ وہ کیوں نہیں مریں گے ؟ بھارتی فوج کے افسران کیوں آگے نہیں جاتے ؟ پاکستان نے ہماری فوج کو اتنا مارا لیکن کوئی بچانے نہیں آیا۔کلبھوشن یادیو بھی پاکستان میں موجود ہے ، اگر وہ اُس کو بھی مار ڈالیں توبھی کوئی بچانے نہیں آئے گا۔ہمارے جو لوگ جاسوس بن کر پاکستان جاتے ہیں۔وہ اگر پکڑے جائیں تو ہماری حکومت ماننے سے انکار کر دیتی ہے کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں۔ ہماری تنخواہیں محض 20 ہزار ہیں ۔ اگر ہم مر گئے تو ہمارے گھر والوں کا کیا ہو گا؟کون مفت میں ہماری بہنوں سے شادی کرے گا ؟ کون ہماری ماں بہنوں کی عزت کی حفاظت کرے گا ، ملک میں اتنے غنڈے ہیں ۔ کون ان کی عزت بچائے گا۔ہمارے بیوی بچے حکمرانوں کے گھروں کے چکر کاٹتے ہیں۔ اگر ہم مر گئے تو کون پنشن کے پیسے دے گا۔ ہمارے ملک کے نوجوان اتنا پڑھتے ہیں لیکن کوئی بھی سیاست میں نہیں آتا۔ سیاستدانوں نے بھی پیسے لیے ہوتے ہیں، تو ہم کیوں مریں ؟