مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپوارا میں بھارتی فوج نے تازہ کارروائی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

Indian troops in Kashmir took 2 more Kashmiri killed in occupied Kashmir
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپوارا کے علاقے نوگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ گزشتہ روز قابض فوج نے ماچل کے علاقے میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوگام میں مارے جانے والے نوجوان دہشت گرد تھے جنہیں مسلح تصادم کے بعد مارا گیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔








