counter easy hit

انڈیا نام رکھا جائیگا یا بھارت یا ہندوستان، بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کے نام سے متعلق پٹیشن پر تاریخی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(یس اردو نیوز ) بھارتی سپریم کورٹ نے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کا نام ’انڈیا‘ کی جگہ ’بھارت‘ کرنے کے لیے دائر کی گئی عرضی بدھ 3جون کو خارج کردی۔ عدالت عظمی نے یہ دلیل بھی مسترد کردی کہ لفظ ’انڈیا‘ میں غلامی کی جھلک ملتی ہے جب کہ ’بھارت‘ کے شبد سے قوم پرستی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

دہلی کے ایک رہائشی نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی عرضی میں گذارش کی تھی کہ بھارتی آئین کی دفعہ 1میں ترمیم کے لیے مناسب قدم اٹھاتے ہوئے لفظ’انڈیا‘ کو ہٹاکر ملک کو ’بھارت‘ یا ’ہندوستان‘ کہنے کی وفاقی حکومت کو ہدایت دی جائے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا”ہم ایسا نہیں کرسکے۔ آئین میں تو انڈیا پہلے سے ہی بھارت ہے۔“

خیال رہے کہ بھارتی آئین کی دفعہ 1 ملک کا نام اور علاقہ سے متعلق ہے اور اس کی ابتدا اس جملے سے ہوتی ہے، ”انڈیا– یعنی بھارت، ریاستوں کی ایک یونین ہوگا۔“

عرضی گذار نے کہا تھا کہ لفظ انڈیا غلامی کی نشانی ہے اور اس لیے اس کی جگہ بھارت یا ہندوستان کا استعمال ہونا چاہیے۔ انگریزی نام کو ہٹایا جانا بھلے ہی علامتی ہوگا لیکن ا س سے ہماری قوم پرستی میں اضافہ اور بالخصوص آنے والی نسلوں میں فخر کا احساس پیدا ہوگا۔

عرضی گذار نے مزید کہا تھا کہ سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ جب ملک ایک ہے تو اس کے ایک سے زائد نام کیوں ہیں؟ ایک ہی نام کا استعمال کیوں نہیں کیا جاتا ہے؟ انہوں نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا تھا کہ لفظ ’انڈیا‘ سے غلامی جھلکتی ہے۔ یہ بھارت کی غلامی کی نشانی ہے اس لیے اس لفظ کی جگہ بھارت کا استعمال ہونا چاہیے۔ عرضی گزار کا کہنا تھا کہ لفظ’بھارت‘ ملک کی جد وجہد آزادی سے بھی جڑا ہوا ہے۔ برطانیہ کے خلاف جدوجہد آزادی کے دوران مجاہدین آزادی’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگایا کرتے تھے۔

سپریم کورٹ نے گوکہ عرضی مسترد کردی تاہم عرضی گذار کو حکومت کی متعلقہ وزارتوں اور بالخصوص وزارت داخلہ، جو ناموں کو تبدیلی کرنے کی مجاز ہے، سے رابطہ کرنے کی اجازت دے دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website