counter easy hit

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ نے مودی کی بولتی بند کردی

Indian Punjab Chief Minister Captain Amarinder Singh stopped speaking at Modi

واشنگٹن (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ نے جمعرات کو اس امر کو خارج ازامکان قرار دیا ہے کہ وہ کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کے موقع پر پاکستان جائیں گے، انھوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اس پہلی آل پارٹی جتھا کی قیادت کریں گے جو کہ کرتارپور صاحب گوردوارہ میں مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے جارہا ہے۔انھوں نے یہ بات ان افواہوں کے حوالے سے کہی جس میں کہا گیا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کرتارپورکوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ وہاں جارہے ہیں، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان جائوں اور میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ بھی وہاں نہیں جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان جانا اور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ جانے میں بہت زیادہ فرق ہے۔دریں اثنا ایک سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کیپٹین امریندر سنگھ کاجتھا میں شامل ہونے کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے، جس کی قیادت کیپٹین امریندر سنگھ کر رہے ہیں۔یہ جتھا سرحد پار کرتارپور کوریڈور کے ذریعے تاریخی گوردوارہ جائے گا اور گرو نانک دیو جی کی 550ویں جنم دن کی تقریبات منانے کے سلسلے میں ہونے والی مذہبی عبادات میں شرکت کرے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں عسکری قیادت کی جانب سے کسی بھی بھارتی مس ایڈ ونچر کے منہ توڑ جواب دینے کے عزم کودہرایا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ پاک فوج مادر وطن کی عزت ، وقار اور علاقائی خود مختاری کے تحفظ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی بھائیوں کے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا بھی جارحانہ جواب دیا جائیگا ۔کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکاءنے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کوموثر طور پر اجاگر کرنے کوتسلیم کیا ۔کانفرنس میں جیوسٹریٹیجک ، قومی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیاگیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website