counter easy hit

انڈین پائلٹ کوویڈ۔19 کا شکار، روس جانے والا ہوائی جہاز آدھے راستہ سے واپس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے ماسکو میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس اپنے ملک لانے کیلئے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا ہوائی جہاز کو اس وقت آدھے راستہ سے واپس بلالینا پڑا جب پتہ چلا کہ ہوائی جہاز کاایک پائلٹ کورونا وائرس سے متاثر ہے۔اس فلائٹ کا نمبر AI-1945 بتایا گیا ہے۔ یہ فلائٹ ”وندے بھارت مشن“ کے تحت چلائی جارہی ہے۔ اس مشن کا مقصد کورونا وائرس کے سبب بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو ملک واپس لانا ہے۔ مذکورہ فلائٹ بھی اسی مشن کے تحت نئی دہلی سے روس کے ماسکو جارہی تھی۔

Air India flight (AI-1945) going to Moscow from Delhi under #VandeBharatMission returns mid-way after pilot’s #COVID19 test result came positive. Aircraft under disinfection process at Delhi airport. https://t.co/pyBxMYCqzV

— ANI (@ANI) May 30, 2020

ذرائع کے مطابق فلائٹ کے پائلٹ کی رپورٹ کی جانچ کرنے والا آفیسرغلطی سے پازیٹیو رپورٹ کے بجائے نیگیٹیوپڑھا اور انہیں اڑان بھرنے کی اجازت دے دی۔ شہری ہوابازی کے اعلی عہدیداروں نے اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا کہ خاطی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website