counter easy hit

انڈیا کے راستے سے غیر معیاری فروٹ سبزیوں کی غیر قانونی سمگلنگ کا وزیراعظم فوری نوٹس لیں، تاجروں کے وفد کی کلکٹر کسٹم سے ملاقات

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) انڈیا کے راستے سے غیر معیاری فروٹ سبزیوں کی غیر قانونی سمگلنگ کا وزیراعظم فوری نوٹس لیں، تاجروں کے وفد کی کلکٹر کسٹم اسلام آباد چوہدری ذوالفقار سے ملاقات میں کہنا تھا کہ انڈیاسے برآستہ کشمیر آنے والا لہسن ،ادرک ، فروٹ پاکستان آنے سے پاکستان اجناس شدید متاثر ہو ری ہیں۔ بھارتی اجناس کی پاکستان میں غیرقانونی آمد سے پاکستانی معیشت کو شدید نقصان ہو رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار گارلگ اینڈ جینجر ایسوسی ایشن پاکستان کے عہددار سلمان مہر ، محمد صادق کی سرپراستی میں کلکٹر آ ف کسٹم اسلام آباد
چو ہدری ذولفقار سے ملاقا ت میں کیا انہوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کو اس غیر قانونی سمگلنگ کا فوری نوٹس لینا چاہیے  تاکہ صورتحال ملکی اجناس کیلئے بہتر بنائی جاسکے۔