counter easy hit

بھارتی شہری نے بی جے پی رہنماؤں کی آڈیو کال لیک کردی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) سابق بھارتی فوجی افسر کے بیٹے نے پول کھول دیا، پلوامہ حملہ انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پائلٹ پروجیکٹ نکلا۔بھارتی شہری نے بی جے پی رہنماؤں کی آڈیو کال لیک کر دی۔جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی سرکاری کے لیے الیکشن جیتنے کے لیے لاشیں

گرانا ضروری ہیں۔انہوں نے چناؤ کو جنگ قرار دے دیا۔کہا گیا پلوامہ حملہ مودی سرکار نے جان بوجھ کر کروایا اور الیکشن جیتنے کے لیے پلوامہ حملے میں اپنے فوجیوں کو مروایا۔راج ناتھ سنگھ اور امیت شاہ کی مبینہ کال سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی جس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پیسے دے کر بی جے پی نے بھارتی فوجیوں کا سودا کیا۔کال میں یہ بھی کہا گیا کہ اڑی حملہ بھی مودی سسرکار کے کہنے پر ہوا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالنے والے اوی ڈانڈایہ بیرون ملک میں مقیم ہیں۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کے تین رہنماؤں کی کال انٹرنیٹ پر موجود ہے جس میں ایک رہنما کہتے ہیں کہ فورسز کے جوانوں کی ہلاکت کے معاملے پر دیش بہت جذباتی ہو گیا یہی گڑ بڑ کرانا ہو گی۔تو دوسرے رہنما نے کہا کہ چناؤ کے لیے جنگ کروانا ضروری ہے۔خاتون رہنما نے جواب دیا کہ امیت جی آپ کے کہنے سے تو جنگ نہیں ہو گی نہ۔ بغیر وجہ کے آپ کیسے جنگ کروائیں گے؟۔واضح رہے اس سے قبل بھارت کے ایک اور سیاستدان نے انتہا پسند مودی کی جماعت کو بے نقاب کیا تھا،، جن سینا کے سربراہ پون کلیان نے کہاہے کہ بی جے پی نے دو سال پہلے بتا دیا تھا کہ لوک سبھا کے انتخابات سے پہلے جنگ ہوگی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آندھرا پردیش کی سیاسی جماعت جن سینا کے سربراہ اور ماضی میں بی جے پی کے اتحادی رہے پون کلیان نے کہا کہ انہیں دو سال پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ جنگ ہونے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی آر پی ایف کے جوانوں پرحملے کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے، جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس سے دونوں ممالک کو بھاری نقصان ہوسکتا ہے۔پون کلیان نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایسے برتاو کر رہی ہے جیسے کہ صرف وہی محب وطن ہیں، ہم ان سے 10 گنا زیادہ محب وطن ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بھارت میں مسلمانوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔