بہار: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرنے کے لیے دنیا بھرمیں لوگ عجیب وغریب حرکتیں کرتے رہتے ہیں لیکن بھارت کا ایک شہری گزشتہ 10 سالوں سے روزانہ ایک پتھر کھا کر انوکھا ریکارڈ بنانا چاہتا ہے۔

30 سالہ سنیل نے کہا کہ شروع شروع میں والدین اسے پتھر کھانے سے منع کرتے تھے لیکن اب وہ بھی اس بات کے عادی ہوگئے ہیں جب کہ میری بیوی بھی اس عادت سے سخت ناراض ہوتی ہے لیکن اُس نے بھی اب مجھے روکنا چھوڑ دیا ہے۔ دوسری جانب سنیل کی بیوی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں بہت حیران ہوئی اور کئی بار انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن پھر یہ سوچ کر روکنا چھوڑ دیا کہ جب سنیل خود پتھر کھانے میں خوش ہے تو میں کیا کرسکتی ہوں لیکن گزشتہ 10 سالوں میں اپنی اس عادت کے باوجود انہیں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور نہ ہی ڈاکٹر سے رجوع کیا۔








