counter easy hit

بھارتی کپتان کوہلی نے سب کے سامنے بڑی بات کہہ دی

Indian captain Kohli said in front of everyone

لندن (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہے یا نہیں اس بارے میں خالصتاً فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے، نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ اس بارے میں وہ کوئی سوچ رکھتے ہیں۔277بین الاقوامی ون ڈے میچوں میں 41 سنچریوں کے ساتھ 10843 رنز بنانے والے کوہلی اعتراف کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں ٹیم انڈیا کی قیادت ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔کوہلی کہتے ہیں کہ انہیں نہیں لگتا کہ ورلڈ کپ میں ٹیمیں بڑے اسکور کے حصول میں تواتر کے ساتھ کامیاب ہوں گی۔وہ کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کا اپنا دباؤ ہوتا ہے، جسے آپ نظر انداز نہیں کرسکتے، لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ 270 رنز برا مجموعہ نہیں ہوگا۔پاک بھارت میچ کے بارے میں بھارتی کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً سب کو 16 جون کا انتظار ہے جب اولڈ ٹریفورڈ پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا۔کوہلی نے کہا کہ ان کی نگاہ میں ورلڈ کپ کا ہر میچ اہمیت کا حامل ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم اپنے میدانوں پر اس مرتبہ مخالف ٹیموں کیلئے آسان نہیں ہوگی، دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں۔لندن میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں شریک 10 ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس میں جب سرفراز احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ بھی عمران خان کی طرح وزیر اعظم بننا چاہیں گے؟ جواب میں وکٹ کیپر مسکرائے اور بولے، یقیناً بطور کپتان ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز سے کم نہیں اور میری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم 1992ء کی تاریخ دہرائے۔ لیکن عمران خان کی طرح مستقبل میں کیا میں بھی وزیر اعظم بنوں گا اس کے بارے میں مجھے پتا نہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website