counter easy hit

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی: انڈین ایئر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ ایئرکموڈور سنجے چوہان ہلاک ہوگئے۔ بھارتی Indian Air Force fighter plane crashesفضائیہ کا جیگبھارتی ایئر فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر کموڈور سنجے چوہان نے جامنگر ایئر بیس سے معمول کی مشق کے لیے  پرواز بھری تھی کہ کچھ کے علاقے مندرا میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ایئرکموڈور سنجے چوہان اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جو دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔واضح رہے کہ رواں برس بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے اس سے قبل مارچ میں بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ آسام اور ایک کشمیر کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 3 پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کے اپریل میں اترکھنڈ کے علاقے میں طیارہ ایم آئی 17 گر گیا تھا۔