counter easy hit

بھارتی اداکارہ کو پاکستان کیخلاف زہر اگلنا مہنگا پڑگیا، عروہ حسین نے سوشل میڈیا پرایسا پیغام شیئر کر دیا کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

کراچی ;پاکستانی اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو پاکستان کو ’ناکام ریاست‘کہنے اور پاکستان کے خلاف دوغلی پالیسی اپنانے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب کھری کھری سنادیں۔حال ہی میں ریلیز ہوئی اداکارہ کرینہ کپور خان اور سونم کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں اہم کردار Indian actress was expensive to swallow poison against Pakistan, Ayra Hussain shared social media parsa message that everybody was blamed.نبھانے

والی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی دیگر بھارتی اداکاروں کی طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہ آئیں ۔ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں بولڈ مکالمے اور غیر اخلاقی سین ہونے کی وجہ سے فلم پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم یہ پابندی فلم میں اہم کردار اداکرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی۔ایک شو کے دوران جب فلم پر پاکستان میں پابندی کے حوالے سے ان کی رائے مانگی گئی تو انہوں نے دیگر معتصب بھارتیوں کی طرح پاکستان کو ’ ناکام ریاست‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہم پاکستان کو اتنی اہمیت کیوں دیں، ایک ناکام ریاست جہاں تمام بر ی چیزیں ہوتی ہیں۔تاہم پاکستانی ماڈل و اداکارہ عروہ حسین سے پاکستان کی مخالفت برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے سوارا بھاسکر کو آئینہ کو دکھاتے ہوئے کہا کہ’’ 2015 میں آپ نے ہی پاکستان کو دنیا کا بہتر ملک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں آج تک جہاں جہاں گئی پاکستان ان میں سب سے بہتر ہے، یہاں کے لوگ بہتر ین مہمان نواز اور بڑے دل والے ہوتے ہیں۔‘‘ اس کے ساتھ ہی عروہ نے سوارا کو بھارت کا اصلی چہرہ یاد دلاتے ہوئے کہا ’’

آپ اُس ملک سے تعلق رکھتی ہیں جس نے اپنی ہی فلم ’پدماوت‘ پر پابندی عائد کردی تھی، آپ عورتوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں ، آج کے بعد عورتوں کے حقوق کی بات مت کریئے گا۔‘‘عروہ حسین نے مزید کہا کہ ’’پاکستان ناکام ریاست نہیں ہے لیکن آپ لازماً ایک کمزور اور ناکام انا ن ہںئ۔‘‘ واضح رہے کہ دوروز قبل ریلیز ہونے والی فلم’ویرے دی ویڈنگ‘ پر غیر اخلاقی مواد اور بولڈ مکالموں کے باعث پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارابھاسکر، شیکھا تلسانیا اور سومیت ویاس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم’ویرے دی ویڈنگ‘میں بولڈ مکالمے اورغیر اخلاقی سین ہونے کی وجہ سے فلم پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی