counter easy hit

بھارت کو حملہ اتنا مہنگا پڑ جائے گا کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا

جدہ (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم پر او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا۔اجلاس میں رکن ممالک کے او آئی سی میں مستقل مندوبین شریک ہوں گے۔ اجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جو آج جدہ میں ہوگا۔اجلاس میں پلواما واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت کے مختلف علاقوں میں موجود کشمیری طلبہ اور شہریوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کیے جانے کے معاملہ زیر بحث آئے گا۔دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی قیادت اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے پگلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے تاہم پاکستانی قوم اور افواج الرٹ ہیں، چپے چپے کے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں قوم کو گمراہ نہیں کرنا چاہتا، خطرات کے بادل پاکستان پر منڈلا رہے ہیں اور موجودہ حالات میں ہوشیار رہنا ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنونی طبقہ سیاسی مقاصد کے لیے خطے کا امن داؤ پر لگانے پر تلا ہوا ہے تاہم پاکستان کی قوم اور افواج الرٹ ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئی صورتحال پر دفتر خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کو پل پل کی خبر ہے اور وہ ہر چیز سے مطلع ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ کے اجلاس میں ملک کا نکتہ نظر پیش کروں گا، ہم ذمہ دار قوم ہیں اور ہمیں ذمہ داری، بردباری اور وقار سے آگے بڑھنا ہے۔کشیدگی بھارت نے بڑھائی تھی،اسے ختم کرنا بھی بھارت کا کام ہے: شاہ محمود قریشیگزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشیدگی بھارت نے بڑھائی تھی، اسے ختم کرنا بھی بھارت کا کام ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور بھارتی دھمکیوں پر صرف اپنے دفاع کی بات کی ہے، جو بھی سمجھداری کی بات کرے گا پاکستان اس کا خیرمقدم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ قوم کو گمراہ نہیں کرنا چاہتے، دعاگو ہوں کہ امن اور استحکام رہے، لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، بھارت میں موجود جنونی عوام سیاسی مقاصد کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔وزیر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پٹھان کے بیٹے سے متعلق بات کو عمران خان سے منسوب کر کے دروغ گوئی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی بات کے پکے ضرور ہیں اور رہیں گے بھی لیکن بھارتی وزیراعظم سے ایسی کوئی بات نہیں کی ہے۔