counter easy hit

حکومتی ہتھکنڈوں نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا،محبوبہ مفتی

INDIA, STOLEN, KASHMIRI, RIGHTS, AND, FLAG, SAYS, MEHBOOBA MUFTI


اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ سرحدی راستے بننے چاہئیں۔ آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد بی جے پی کی منشا ہے کہ جموں و کشمیر کی زمین اور نوکریاں چھین لے۔ آئین کا آرٹیکل 370 ڈوگرا کلچر کو بچانے کے لیے تھا۔ جھنڈا ہمیں آئین نے دیا تھا لیکن بی جے پی نے وہ بھی ہم سے چھین لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت میں برسر اقتدار مودی سرکار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کیا۔ سری نگر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیشک! آج بی جے پی کا دن ہے لیکن کل ہمارا ہو گا اور اس کا حال بھی ٹرمپ والا ہی ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کو چاہیے کہ وہ واجپائی حکومت کی خارجہ پالیسی سے سیکھے اور پاکستان سے تعلقات معمول پر لائے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ناجائز ہتھکنڈوں کی وجہ سے کشمیری نوجوان ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ جب نوکریاں نہیں ہوں گی تو لڑکے بندوق ہی اٹھائیں گے۔ محبوبہ مفتی نے واضح طور پر کہا کہ جب ہم چین سے بات کرسکتے ہیں تو پاکستان سے بات کیوں نہیں کرسکتے ہیں؟
مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر دونوں ممالک کے درمیان امن کا پل بنے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارا جھنڈا ہمیں واپس دو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن متحد ہو کر لڑ رہے ہیں کیونکہ جموں و کشمیر کے ٹکڑے کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹکڑے کرنے والی طاقتوں کو دور کرنے کے لیے ہی ہم نے ہاتھ ملایا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website