counter easy hit

بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں میں انتہائی خطرناک ہتھیار پہنچا دیئے گئے

India sends dangerous weapons to Pakistani border areas

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے کے باوجود بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم نہیں ہو رہا۔ اپنے اسی جنگی جنون کے ہاتھوں مجبور ہو کر بھارت نے پاکستان سے ملحقہ علاقہ میں 8 اپاچی ہیلی کاپٹرز تعینات کر دئے ہیں۔ 8 اپاچی ہیلی کاپٹرز کو بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا ، جنہیں پاکستان سے ملحقہ پٹھانکوٹ ائیربیس پر تعینات کر دیا گیا ہے۔بھارت کو موصول ہونے والے یہ اپاچی ہیلی کاپٹرز امریکہ کے تیار کر دہ ہیں۔ واضح رہے کہ اپنے جنگی جنون میں بھارت ہر مرتبہ یہ بات بھول جاتا ہے کہ جنگی صلاحیتوں کے میدان میں پاکستان بھارت سے کئی زیادہ آگے اور قابل ہے جس کی تازہ مثال 27 فروری کو ہونے والا واقعہ ہے جس میں پاک فضائیہ کے جوانوں نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ کو بھی تحویل میں لے لیا تھا۔یہی نہیں 1965ء کی جنگ میں بھی پاکستان نے اسی علاقہ میں بھارت کے کئی طیارے مار گرائے تھے جبکہ پکڑا جانے والا ایک بھارتی طیارہ تاحال کراچی کے میوزیم میں موجود ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 22 اپاچی ”اے ایچ-64 ای” کی خریداری کے لیے امریکہ سے 2015ء میں 1.1 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت 8 ہیلی کاپٹر موصول ہوگئے ہیں جب کہ بقیہ 14 ہیلی کاپٹرز 2020ء تک امریکہ بھارتی فضائیہ کو فراہم کردے گا۔جنگی صلاحیتوں بالخصوص Hellfire missile کے حامل ہونے اور ایک منٹ میں 128 ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے بھارتی فوج نے بھی امریکہ سے 6 اپاچی جنگی ہیلی کاپٹرز خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ اس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس روسی ساختہ ایم آئی-25 اور ایم –آئی-35 گن شپ ہیلی کاپٹرز موجود ہیں جب کہ امریکی ساختہ بوئنگ ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website