counter easy hit

پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات جلد ہونے چاہئیں،دفتر خارجہ

India-Pakistan Foreign

India-Pakistan Foreign

اسلام آباد…..ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کے پالیسی بیان کے بعد پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات جلد ہونے چاہیں، کشمیریوں نے افضل گرو کی سزائے موت کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر نے تسلیم کیا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات پٹھان کوٹ واقعے سے مشروط نہیں، ان کے بیان کے بعد پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات اب جلد ہونے چاہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کئی مرتبہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سیکورٹی اور سیفٹی پر اطمینان کا اظہار کر چکا ہے، پاکستان نے سعودی فوجی اتحاد کا خیر مقدم کیا ہے، اتحاد میں شمولیت اور کردار کا تعین تکنیکی تفصیلات آنے کے بعد طے کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے پاکستانیوں کو بے دخل کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، شام کی خودمختار اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتے ہیں۔