counter easy hit

بھارت کا مذاکرات سے انکار، بھارت نے پاکستان کی اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے رچایا ہے، طارق ندیم آرائیں

Tariq Nadeem

Tariq Nadeem

پیرس (اشفاق احمد چودھری) بھارت کی طرف سے مذاکرات سے انکار سے ثابت ہوگیا کہ اسے کشمیر میں جاری تحریک آزادی اور حریت رہنماوں سے پاکستانی قیادت کی ملاقاتوں کی کتنی تکلیف ہے۔اور متعصب ہندوستانی قیادت کشمیریوں کوحق خود ارادیت نہیں دینا چاہتی۔

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما طارق ندیم آرائیں نے کہا کہ پاکستان کی ریاستی پالیسی کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت سے بھر پور ہے۔ جس سے پیچھے ہٹا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کا ڈھونگ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور پاکستان کی اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے رچا یا ہے۔

سیاسی اور عسکری قیادت کی کشمیر ایشو پر یکسوئی سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی متنازع قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کودعوت سے ا نکار کے بعد دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے خاتمے کے اعلان سے کشمیر یوں پر پاکستان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کرنے میں مدد بھی ملی ہے۔