counter easy hit

وہی ہوا جسکا ڈر تھا ۔۔۔۔۔ کشمیر کے تین ٹکڑے کرنے کے بعد بھارت نے اپنے اصل مقصد پر کام کرنا شروع کر دیا

اتر پردیش (ویب ڈیسک) انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے دفعہ 370ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی ہندوؤں سے کہا ہے کہ وہ اب مقبوضہ کشمیر میں زمینوں کی خریدی کا عمل شروع کر دیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بجرنگ دل کے رہنما انکو ر رینا نے ایک بیان میں کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی سے اب کشمیری پنڈوں کو بھی آسانی سے دوبارہ مقبوضہ وادی میں جانے کا موقع ملے گاجبکہ بھارتی ہندؤں کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیر میں زمینیں خریدنے کی تیاری کریں۔ ادھر بی جے پی کے ایک رہنما مائیکل لوبو نے بھی گوا اسمبلی میں بولتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کشمیر میں زمین خرید کر وہاں گھر بنائیں گے اور سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسی گھر میں رہیں گے۔یاد رہے کہ کشمیری پہلے ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ بھارت کی طرف سے دفعہ 370اور 35۔ اے کو ختم کرنے کااصل مقصد مقبوضہ علاقے میں بھارتی ہندوؤں کو بسا کریہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔ انتہا پسندہندو جماعتوں کے رہنماؤں کے مذموم بیانات سے کشمیریوں کا موقف درست ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت دراصل مقبوضہ کشمیر میں اسرائلی طر زکی اس پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اس نے مقبوضہ فلسطین میں اپنا رکھی ہے جس کے تحت وہ بڑی تعداد میں یہودیوں کو یہاں لا کر یہاں بسا رہا رہا ہے اور فلسطینی مسلمانوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدل رہا ہے۔ انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے دفعہ 370ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی ہندوؤں سے کہا ہے کہ وہ اب مقبوضہ کشمیر میں زمینوں کی خریدی کا عمل شروع کر دیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بجرنگ دل کے رہنما انکو ر رینا نے ایک بیان میں کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی سے اب کشمیری پنڈوں کو بھی آسانی سے دوبارہ مقبوضہ وادی میں جانے کا موقع ملے گا۔

INDIA, IS, GOING, STEP, FORWARD, IN, OCCUPIED, KASHMIR, AND, ANNOUNCED, FOR, INDIAN, PEOPLE, TO, PURCHASE, LAND, IN, KASHMIR, AND, CAN, START, THEIR, BUSINESSES

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website