counter easy hit

بھارتی حکومت نے پاک بھارت سیریز کا گرین سگنل دے دیا: بھارتی میڈیا

Pak Vs Ind

Pak Vs Ind

لاہور: مودی سرکار آخر کار پاک بھارت سیریز پر مان ہی گئی۔ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ مودی سرکار نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سیریز 24 دسمبر سے 5 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

دونوں روایتی حریف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میں آمنے سامنے ہونگے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا بھارتی بورڈ کے جواب کا ایک دو روز انتظار کریں گے پھر بھی اگر سیریز نہ ہوئی تو بورڈ نے کیا ایکشن لینا ہے اس کا طے پہلے کر لیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا پاک بھارت سیریز میں سری لنکن بورڈ کا تعاون جاری رہے گا اور ویزہ ا، ہوٹلنگ وغیرہ میں مہمان ملک مدد کرے گا۔