جدہ: تنظیم تعاون اسلامی ( او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر مسئلہ حل کرانے کیلیے زور دیا ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتی ہے، بھارت نے کشمیر میں20 نہتے شہریوں کو شہید کردیا، بھارت او آئی سی مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔
ڈاکٹر یوسف نے کشمیری شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کردار ادا کرے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔








