counter easy hit

فیصل آباد میں مریم نواز کے ساتھ جانے والے لیگی رہنماء زبیر عمر کے ساتھ ناقابلِ یقین کام ہوگیا، اسد عمر بھی پریشان

Incredible work with legacy leader Zubair Omar, who accompanied Maryam Nawaz in Faisalabad, also upset Asad Omar

فیصل آباد (ویب ڈیسک) مریم نواز کے قافلے میں شامل سابق گورنر سندھ زبیر عمر سمیت متعدد ن لیگی رہنمائوں اور دیگر افراد کی جیبیں کٹ گئیں جس کا انکشاف نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے کیا۔ رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنماوں کے علاوہ فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ابراہیم، مقامی ٹی وی کے نمائندے خادم حسین گل اور دیگر کی جیبوں کاصفایا کر دیاگیا۔قافلے میں موجود جیب تراشوں کے وارے نیارے ہو گئے جو پرس، موبائل اور دیگر قیمتی اشیا لے اڑے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر رہنماؤں کی رہائی اور حکومت کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز فیصل آباد سے کر دیا ہے ،فیصل آباد میں منعقدہ ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ رات گئے مریم نواز شریف کے ساتھ ٹرک میں کھڑے ہو کر سیلفی لینے والے نوجوان کو وہاں موجود قیادت نے دھکے مار کر ٹرک سے نیچے اتار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد میاں نواز شریف کی رہائی اور حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا آغاز فیصل آباد سے کر دیا ہے اور ایک بڑی ریلی نکالی ہے جس میں ہزاروں مسلم لیگی کارکن شریک ہوئے ۔مریم نواز کی فیصل آباد میں ریلی میں نوجوانوں کی اکثریت موجود تھی جو اپنی لیڈر مریم نواز کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے دیوانہ وار ان کی گاڑی کے ساتھ بھاگتے رہے۔ مریم نواز اپنی بڑی گاڑی میں ریلی کی قیادت کرتی ہوئے موجود تھی جہاں وہ وقتا فوقتا گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں سے حکومت مخالف نعرے لگواتی رہیں، شرکائے ریلی کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے مریم نواز کے لئے ایک ٹرک کا انتظام کیا جس پر مریم نواز اپنی گاڑی سے نکل کر ٹرک پر سوار ہو گئی ،اسی اثنا میں رات گئے ایک نوجوان نے ٹرک پر مریم نواز کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر ٹرک میں موجود لیگی رہنماؤں نے سیلفی لینے والے نوجوان کو دھکے مارتے ہوئے ٹرک سے نیچے دھکیل دیا ،اس دھکم پیل اور شور کی وجہ سے مریم نواز کے ساتھ موجود سینیٹر پرویز رشید اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر نوجوان کو دھکے پڑتے ہوئے دیکھتے رہے تاہم انہوں نے نوجوان کے بچاؤ کے لئے کوئی کوشش نہیں کی اور دوبارہ نعروں میں مشغول ہو گئے جبکہ مریم نواز اس سارے معاملے سے لاتعلق کھڑی رہیں .

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website