counter easy hit

کوئٹہ کا موسم تبدیل ہونے لگا، خنکی میں اضافہ

Increasing coldness, the change of season in Quetta

Increasing coldness, the change of season in Quetta

وادی کوئٹہ میں موسم تبدیل ہورہاہے ، وادی میں درجہ حرارت میں کمی سے خنکی میں تو اضافہ ہوگیا ہے ، مگر موسم خشک ہے۔

وادی کوئٹہ میں چلچلاتی دھوپ اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے،درجہ حرارت میں کمی سے وادی کوئٹہ میں صبح،شام اور رات کےاوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے۔

شہریوںکا کہنا ہے کہ موسم کافی تبدیل ہوگیا ہے،صبح اور رات کے وقت ابھی تھوڑی سر دی لگتی ہے۔گرمی تو ختم ہوگئی مگر موسم خشک ہے،ایک بارش ہوجائے تو موسم برابر ہوجائےگا۔

وادی کے ماحول میں درجہ حرارت کی کمی سے خنکی تو بڑھی مگر موسم خشک ہونے سے ناک ، کان گلے اور سینے کےامراض میں اضافے کےعلاوہ خشکی سے آنکھوں میں الرجی کی شکایت بھی عام ہورہی ہے ۔

ماہر امراض چشم کا کہنا ہے کہ خشک موسم سے آنکھوں میں الرجی کےکیسز سامنے آرہے ہیں۔

خنکی بڑھنے اور اب سردی کی آمد آمد کےساتھ ہی شہریوں نے موسم سرما کی تیاریاں تو شروع کر دی ہیں، تاہم موسم کے بارے میں ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ ٹھنڈی ،کھٹی اور میٹھی چیزیں کھانے اور پینے سے پرہیز کیاجائےاورخاص طور پر آنکھوں کو گرد اور آلودگی سے بچاؤ کے لئے صاف پانی سےدھویاجائے تاکہ بدلتے موسم کےاثرات سے محفوظ رہا جاسکے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website