counter easy hit

شاہراہ دستور پر پہلے سائیکلنگ لین منصوبے کا افتتاح ، آئندہ اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی سڑکوں میں سائیکل لین کی تعمیر لازمی ہےشیخ انصر عزیز ،

inauguration-of-cycling-track-on-5-main-raods-of-islamabad-by-mayor-sheikh-ansar-aziz

inauguration-of-cycling-track-on-5-main-raods-of-islamabad-by-mayor-sheikh-ansar-aziz

اسلام آباد (یس اردو نیوز)میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ہفتہ کو یہاں شاہراہ دستور پر پہلے سائیکلنگ لین منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ سائیکلنگ کے دلدادہ شہریوں اور پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر ایوان اسیوچ نے شرکت کرکے صحت مندانہ اقدام کی تعریف کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میئرشیخ انصر عزیز نے کہا کہ شہریوں کو صحت مندانہ تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ پہلی مرتبہ اسلام آباد کی تاریخ میں سائیکلنگ کے شائیقین کیلئے علیحدہ لائن کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے اس کا دائرہ کار شہر کی تمام اہم سڑکوں تک بڑھایا جائیگا۔ ا نہوں نے کہا کہ اسلام آباد گرےن چارٹر پر دستخط کرکے اسلام آباد دنےا کا 101واں اور پاکستان کا پہلا شہر بن گےا ہے جس نے اقوام متحدہ کے ماحولےاتی معاہدوں ، کو اپناتے ہوئے اسلام آباد گرےن چارٹر پر دستخط کئے ہےں جس کے اےکشن پلان پر عمل پےرا ہو کر ہم آنے والی نسل کے لئے اےک خوبصورت اسلام آباد چھوڑ کر جائےں گے۔ شیخ انصر عزیز نے کہا کہ آئندہ اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی سڑکوں میں سائیکل لین کی تعمیر کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ دنیا میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ سائیکلنگ کے کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اضافی اخراجات کئے بغیر موجودہ انفراسٹرکچر کو استعمال میں لاتے ہوئے دارالحکومت کے شہریوں بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کے لیے تفریحی اور مفید منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں سائیکلنگ تفریح کے ساتھ ایک ایسی صحت مندانہ سر گرمی ہے جو ماحول دوست گردانی جاتی ہے جبکہ بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ شہر کے موجودہ روڈ انفراسٹرکچر کو بھی اضافی اخراجات اٹھائے بغیر سائیکلنگ کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے

inauguration-of-cycling-track-on-5-main-raods-of-islamabad-by-mayor-sheikh-ansar-aziz

inauguration-of-cycling-track-on-5-main-raods-of-islamabad-by-mayor-sheikh-ansar-aziz

اسلام آباد کے شہریوں بلکہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص متحرک میڈیا کا بھر پور تعاون اور مفید تجاویز ہمیں درست سمت میں آگے بڑھنے کے لیے بڑی معاون ثابت ہوں گی۔ تقریب سے وزیر اعظم پاکستان کے فوکل پرسن برائے گرین پاکستان سید رضوان محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اسلام آباد کے پہلے منتخب میئر نے گرین چارٹر پر دستخط کر کے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے عملی قدم اٹھایا ہے۔ پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر نے اس موقع پر نہ صرف سائیکلنگ کی بلکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دنیا کا خوبصورت اور سر سبز و شاداب شہر ہے اور اسلام آباد گرین چارٹر پر دستخط کر کے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کی سنجیدہ کوششیں اسلام آباد کو مزید سر سبز و شاداب اور ماحول دوست شہر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ تقریب سے اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن ،گرین فورس کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔ ٹی وی کے نامور اینکر کاشف عباسی نے میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی صحت مندانہ سر گرمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں اس طرح کی سر گرمیاں شہریوں کے لیے بہترین تفریح ہیں ۔سلام آباد کے میئروچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز ،میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے چیف آفیسر محمد سلیمان خان وڑائچ ،پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈی چوک سے فارن آفس چوک تک سائیکل چلا کر اس سرگرمی کا آغاز کیا۔کوہسار مارکیٹ اور جناح سپر میں تجرباتی بنیادوں پر سائیکلنگ لائن بچھانے کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ ایف نائن پارک میں اور میٹرو کے تمام سٹیشنوں سے سائیکلنگ ٹریک کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کا یہ اقدام اسلام آباد گرین چارٹر پروگرام کا حصہ ہے جس سے شہریوں کو ماحول دوست تفریح کا موقع ملے گا۔ ارجنٹائن کے سفیر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے تفریحی شعبہ کیلئے ایک اہم اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں مردو خواتین بالخصوص بچوں اورنوجوانوں کیلئے ایک صحت مندانہ اقدام ہے ۔ ارجنٹائن اسلام آباد میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ ایک بڑی تعداد میں سائیکل سواروں نے فارن آفس چوک سے سرینا چوک تک سائیکلنگ کی ۔ میئر شیخ انصر عزیز بھی سائیکل پر سوار ہو کر سرینا چوک پہنچے اور سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی کی سی ڈی اے کو اس منصوبے میں دیگر حکومتی اداروں ، اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور اسلام آباد کریٹکل ماس اسلام آباد کے علاوہ سول سوسائٹی ، عوامی نمائندوں اور ماحول سے رغبت رکھنے والے افراد کا اشتراک حاصل ہے جسکا مقصد گرین چارٹر پر عملدرآمد اور اسلام آباد کے ماحول کو گاڑیوں کے دھوئیں سے درپیش خطرات کو کر کرنا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website