counter easy hit

ڈالر پر انحصار کم کرنے کیلئے حکومت کس کرنسی میں تجارت کیلئے پرتول رہی ہے؟

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر پر انحصار کم کر کے مقامی کرنسی میں تجارت کرنا چاہتے ہیں، اس وقت برآمدات کو ترجیح دے رہے ہیں، ڈالر پر انحصار کم کر کے مقامی کرنسی میں تجارت کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں چیمبرآف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ پورے ملک کی ذمہ داری ملی،ملک کے ہر علاقے کو ترقی کے مواقع دینا ہیں،صنعت اور زراعت بری طرح متاثر ہوئے ہیں، کوشش ہے ایسی پالیسیاں لائیں جس سے ملک کو فائدہ ہو۔ اسد عمرکاکہناتھاکہ وفاق اور بلوچستان حکومت دونوں مل کر صوبےکی ترقی کے لیے کام کریں گے اورنوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا اور سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعت و تجارت کو فروغ دینا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔