counter easy hit

2018 میں آخر کس پاکستانی ڈرامے نے انڈسٹری میں راج کیے رکھا ؟ ناظرین کے کام کی خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) رواں برس پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے ایک مرتبہ پھر عروج حاصل کیا ہے، رواں برس نشر ہونے والے سات ڈرامے ایسے تھے جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی کافی پذیرائی،، ان ڈراموں میں جو ڈرامہ نمبر ون رہا وہ ڈرامہ تھا آنگن،، جسے بہت سے لوگوں نے دیکھا،، تفصیلات کے مطابق رواں برس پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوا ہے ، انڈسٹری نے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ حاصل کرنے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے، رواں برس سات ڈرامے ایسے تھے جنہوں نے اندرون اور بیرون ملک ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے ۔ ان ڈراموں میں پہلا نمبر “آنگن” کو حاصل ہے جس کو رواں برس کا بہترین ڈرامہ قرار دیا جا رہا ہے، ہدایتکاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیئے ہیں جبکہ فائزہ افتخار نے کمال سکرپٹ سے اس کے کرداروں میں جان بخشی ہے ، ڈرامے کی کہانی پنجاب کے ایک خاندان پر مبنی ہے جوکہ پی ٹی وی ڈراموں کے عروج کی عکاسی کرتا بھی دکھائی دیتا ہے، ڈرامے سے مضبوط سماجی پیغام رسانی کا بھی فرض ادا کیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر ڈرامہ سیریل “میری گڑیا” کو رکھا گیا ہے جوکہ ہمارے معاشرے کی برائیوں کی عکاسی کرتا ہے، ڈرامے میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں، معاشرتی نا انصافیوں کا ذکر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بھی کئی ڈرماوں کو بے حد پزیرائی ملی،، مختلف جینلز نے ایک سے بڑھ کر ایک ڈرامہ پیش کیا ، جنھیں خوب سراہا گیا،، اور لوگوں نے دل کھول کر داد دی