counter easy hit

پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں توانائی کے منصوبوں کو جس تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں, میاں محمد حنیف

پیرس (یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ لیگی دور میں توانائی کے منصوبوں کو جس تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں ماضی کے مقابلے میں پاکستان روشن، پرامن اور معاشی طور پر مضبوط ہو چکا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں توانائی منصوبے مکمل کئے ہیں اور لوڈ شیڈنگ ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔ توانائی منصوبے کم لاگت میں شفاف ترین طریقے سے مکمل کئے گئے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے توانائی منصوبوں کے حوالے سے قوم کیساتھ سنگین مذاق کیا۔ سابق حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے ملک کو اندھیروں میں ڈبوئے رکھا