counter easy hit

عمران حکومت گرانے کے مشن میں ہم صرف آپ کے نہیں ہر کسی کے ساتھ ہیں ۔۔۔۔ نامور سیاستدان نے عام اعلان کر دیا

In the mission of the Imran government to collapse, we are with you and not everyone. Eminent politicians made the common declaration

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما سید خورشید شاہ نے حکومت ہٹانے میں سب کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت جاری قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا کہ صدر نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر آئین کی خلاف ورزی کی۔ حکومت جان بوجھ کر مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے آرٹیکل 149 کی بات کر رہی ہیں، اس سے تباہی ہوگی، سندھ کے لوگ باہر آ جائیں گے، عدالت اس معاملے پر سو موٹو لے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرقانون کی آرٹیکل 149 کی تشریح وفاق کے خلاف سازش ہے۔ وزیرقانون کی باتوں سے کراچی میں تباہی پھیل جائے گی ۔ ماضی میں مسلم لیگ ن کی تقسیم سے ووٹ بینک کو نقصان ہوا، پاکستان ہم سب نے بنایا ہے ، پاکستان ایک گلدستہ ہے لیکن اسےتباہ کون کررہا ہے؟ انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو نہیں توڑنا چاہتے، ہمارا لیڈر کہتا ہے کہ کسی ایسی تحریک میں نہیں جاؤں گا جو پارلیمنٹ کو توڑے۔ کراچی پاکستان کا چہرہ ہے۔ کراچی میں پنجابی، پٹھان، بلوچی، کشمیری اور سندھی ملیں گے۔ کچرے پر سیاست نہیں ہوتی۔ لاہور کچرے سے بھراپڑا ہے۔ آج ایک خطرناک بحث چھیڑ دی گئی ہے۔ حکومت کو ہٹانے میں سب کے ساتھ ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹ توڑنے کے حق میں نہیں ۔ ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہئیے جس کا فائدہ ہمارے دشمن کو ہو، سب سے اہم پاکستان کی سلامتی و بقا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان نے سندھ اسمبلی میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سندھ والے مغرور ہیں کہ پاکستان ہم نے بنایا، آج ایک خطرناک بحث چھیڑ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرقانون کی آرٹیکل 149 کی تشریح وفاق کے خلاف سازش ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website