counter easy hit

کپتان کی محبت میں تحریک انصاف کا ٹائیگر ورکر کنونشن میں ایسا حلیہ بنا کر آ گیا کہ عمران خان بھی حیران رہ گئے، سیلفیوں اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اسلام آباد; پاکستان تحریک انصاف کے کنونشن سنٹر میں ہونے والے ورکرز کنونشن کے دوران کپتان کا ایک کھلاڑی پی ٹی آئی کے پرچم کے رنگ میں رنگ گیا، کپتان نے کارکن کو اس حالت میں دیکھا تو اسے دیکھ کر پہلے تو ہنسے پھر اپنے پاس بلالیا اور

صویریں بنوائیں۔ہفتے کی شام کو کنونشن سنٹر میںپی ٹی آئی کا ایک کارکن اوپر سے نیچے تک پی ٹی آئی کے رنگوں میں رنگا نظر آیا۔ سر پر پارٹی پرچم، چہرہ پورا پارٹی کے رنگ میں رنگا ہوا اور کپڑے بھی پارٹی کے رنگ کے پہنے ہوئے نوجوان کنونشن سنٹر میں آیا تو توجہ کا مرکز بن گیا۔ عمران خان نے دیکھا تو اس کو اپنے پاس بٹھالیا اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، سوشل میڈیا پر بھی کپتان کے اس جیالے کھلاڑی کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چوہدری عبدالغفور کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔گزشتہ دنوں (ن) لیگی رہنما اور سابق ایم پی اے چوہدری عبد الغفور نے پارٹی اختلاف کے باعث 28 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری عبدالغفور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔چوہدری عبدالغفور کے مطابق عمران خان نے ان سے گفتگو میں کہا کہ آپ بہادر آدمی ہیں اور ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ چوہدری عبد الغفور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں جانے

کا فیصلہ کرچکا ہوں اور عمران خان نے وعدہ کیا کہ گھر آکر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔یاد رہے کہ زعیم قادری کے بعد چوہدری عبدالغفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بے نقاب کرنے کااعلان کیا اور (ن) لیگ پر ٹکٹیں بیچنے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا لیکن پارٹی ٹکٹوں کی خرید و فروخت ہوئی اور گونگوں بہروں کو ٹکٹوں سے نوازا گیا۔