امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے خطرناک گیسوں کا اخراج شروع ہو گیا ہے جبکہ لاوا اب سمندر کا رُخ کر رہا ہے ۔

حالیہ جاری کی جانیوالی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان پردس ہزار ہزار فٹ بلندی تک راکھ اور دھویں کے سیاہ بادل ڈیرا جمائے ہوئے ہیں جبکہ حکام میں لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ فضا میں مہلک سلفر ڈائی آکسائیڈ گیس پھیل چکی ہے اورلوگ اس علاقے سے دور رہیں۔
سوشل میڈیا پرلاوے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز نے دیکھنے والوں کوخوفزدہ کیا ہوا ہے۔








