counter easy hit

افغانستان سے پھر در اندازی، باڑ لگانے میں مصروف 5 اہلکار زخمی

راولپنڈی:  افغانستان میں چھپے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں، باجوڑ میں پاکستانی چوکیوں پر چوبیس گھنٹے کے دوران سات حملے کئے۔ بلوچستان کے سرحدی علاقے پر بھی فائرنگ کی گئی۔ پاکستان نےحملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا۔

In fact, 5 personnel injured in fencing, from Afghanistanپاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں سرحد پار سے پاکستانی چوکیوں اور باڑ لگانے والی ٹیموں پر چوبیس گھنٹے میں سات حملے کئے گئے۔ بلوچستان کے علاقہ قمر الدین قاریز میں بھی افغانستان سے فائرنگ کی گئی۔ دہشت گردوں کی ان کارروائیوں میں ایف سی کے چار اور پی اے ایف کا ایک سپاہی زخمی ہوا۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کی کامیابی کو مزید مربوط بنانے کے لیے باڑ لگانے اور قلعہ بنانے کا عمل جاری رہے گا۔