counter easy hit

عمران خان کی ہنگامی کال پر عثمان بزدار اسلام آباد روانہ ،

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہنگامی طور پر اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار کو طلب کیا گیا ہے ، اور اہم میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے پی کے کو بھی طلب کیا گیا ہے ، اہم بیٹھک میں اہم فیصلے متوقع ہیں ،عمران خان کے دورہ الہور کے بعد اب وزیراعظم اسلام آباد میں ہیں ، اور اب عمران خان نے عثمان بزدار کو ہنگامی طور پر اسلام آباد بلایا ہے ، اس ملاقات میں وزیراعلیٰ کے پی کے بھی شریک ہونگے ، اس سے قبل وزیراعظم اتوار کے روز ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے انہوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقاتیں کیں. ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے امن وامان کی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا. رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان، وزراءسے بھی ملاقات کریں گے ‘اجلاس میں صوبے کی سیکورٹی اور سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا. ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین‘وزیراعلی اور گورنرپنجاب سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی. وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر رپورٹ طلب کی ہے،، قبل ازیں وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو سانحہ ساہیوال پر پیش رفت ‘صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور پولیس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی،،