counter easy hit

آج منی بجٹ پیش کیا جانیوالا ہے ، عمران خان کے ٹائیگر اسد عمر کیاکھڑاک کرنے والے ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) تحر یک انصاف کی حکومت آئے ہوئے ابھی 6 ماہ بھی نہیں ہوئے جبکہ نئی حکومت کی جانب سے دوسرا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق غریب دوست بجٹ پیش کیا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آج دوسرا منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی جس میں سگریٹ اور گاڑیوں سمیت کئی درآمدی اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آج دوسرا منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جس میں سگریٹ اور گاڑیوں سمیت کئی درآمدی اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ تنخواہ داروں کےلئے قابل ٹیکس آمدنی کی حد 6 سے 8 لاکھ روپے، جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر ساڑھے 17 فیصد ہونے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر زائد ٹیکس دے کر گاڑی اور جائیداد خرید سکیں گے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کا دن اہم ہے، تحریک انصاف کی حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جارہی ہے، مالیاتی ایمرجنسی سے نمٹ لیا ہے اب اپنا اقتصادی وژن دے رہے ہیں، 2019 اصل اہداف کے حصول کا سال ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی منی بجٹ کےلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بلالیا ہے جس میں وزیر خزانہ اسد عمر رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے جس کے لیے تحریک انصاف کے اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔منی بجٹ پر اپوزیشن نے بھی کمر کس لی اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی پوری تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر کی اپوزیشن لیڈر چیمبر میں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں منی بجٹ اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر متفقہ فیصلے پر اتفاق ہوا منی بجٹ میں بھی تمام امور پر مل کر چلیں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ آئینی طور پر عدالتوں کو پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے جب کہ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عوام پر نئے ٹیکس نہیں لگنے دیں گے، ایک اور منی بجٹ حکومت کی معاشی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اس حکومت نے ادھار کا کشکول اٹھا کر ملک کی ناک کٹوا دی ہے۔