counter easy hit

پی ٹی آئی کے جلسوں کی طرح عمران خان کا دماغ بھی خالی ہے، شہباز شریف

اٹک: مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ جس طرح تحریک انصاف کے جلسے خالی ہیں اسی طرحعمران خان کا دماغ بھی خالی ہے۔

اٹک میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا،  خوشحالی و ترقی کے دعوے کرنے والے عمران خان نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا اس لیے  پشاور سے لوگ علاج کے لیے پنجاب کا رخ کررہے ہیں۔

(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے عمران خان نے پشاور میں میٹرو بس منصوبہ شروع کیا جو ان سے بن نہیں رہا، میں نے کہا تھا کہ لاہور میٹرو بس منصوبے پر 30 ارب روپے لاگت آئی جب کہ عمران خان نے کہا کہ 70 ارب روپے لگے لیکن ثابت ہوگیا کہ منصوبہ 30 ارب میں ہی مکمل ہوا جب کہ خود عمران خان کے میٹرو بس منصوبے پر اب تک 68 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں اور منصوبہ اب تک مکمل نہیں ہوا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا قائد نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ہے، نواز شریف اپنی ذاتکے لیے نہیں پاکستان کے لیے واپس آئے ہیں اگر 25 جولائی کو (ن) لیگ کامیاب ہوئی تو پاکستان کو ترکی جیسا ملک بنادوں گا۔