counter easy hit

عمران خان کے اس جوکر نما وزیر کو شریف خاندان سے خصوصی چڑ ہے اسی لیے ۔۔۔

Imran Khan's Joker-like minister has a special bond with the Sharif family ...

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جب بھی حکومتی نااہلی اور نالائقی سامنے آتی ہے تو جوکر نما وزیر کو شہباز شریف اور نواز شریف کے خلاف جھوٹا پروپگینڈا یاد آ جاتا ہے، فیصل واڈا صاحب آج آپ جو کاغذات لہرا رہے ہیں وہ سال سے شہزاد اکبر اور دس سال سے عمران خان لہرا رہے ہیں ۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہاکہ فیصل واڈا عمران صاحب کے پاکستان تحریکِ انصاف کے نام پہ فارن فنڈنگ کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا حساب دیں، شہباز شریف نے جھوٹے الزامات کا سارا حساب دے دیا ہے، فیصل واڈا اپنی برطانیہ کی بے نامی اور غیر قانونی جائیداد کا حساب دیں جھوٹے کاغذ لہرا کے، جھوٹی پریس کانفرنس اور جھوٹے ٹویٹس کر کے اب عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ انھوں نے کہاکہ قوم کو بیوقوف نہ سمجھیں،300 ارب جو کل ڈیفالٹرز اور ٹیکس چوروں کے معاف کیے ہیں اس پہ پردہ ڈالنے کے لئے وہی پرانا تماشہ ملک پہ ڈاکہ ڈالنے والے اپنی چوری، نااہلی اور نالائقی چھپانے کے لئے ہر روز تماشہ کرتے ہیں، شہباز شریف اور شریف خاندان نے چالیس سال کا حساب دیا،جب جھوٹے الزامات ثابت نہیں ہوئےتو کٹھ پتلیوں نےشورمچانا شروع کر دیا ہے،عدالتوں میں ثبوت پیش نہیں کئے جاتے تو واٹس ایپ پہ دورانِ سماعت جج تبدیل کر دیتے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ، ان کی کارکردگی بغیر شور شرابے کے ایک سال اچھی رہی ہے ،تیس سال کا گند ایک سال میں صاف نہیں کیا جا سکتا ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم نے اشتہارات کے بغیر کام کئے ہیں ، ہم نے جو پیسے بچائے ہیں وہ ہسپتالوں اور سکولوں پر لگائے ہیں ، ہم اربوں کا احساس پروگرام لیکر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ، ان کی کارکردگی بغیر شور شرابے کے ایک سال اچھی رہی ہے ۔ تیس سال کا گند ایک سال میں صاف نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ 27کلومیٹر کا علاقہ اورنج ٹرین کی نذر کردیا گیا ،ہم اس منصوبے کومکمل کر رہے ہیں ، 1.5حصہ مکمل ہونے والا رہ گیا ہے ، رواں سال یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website