counter easy hit

بیرونی حالات پر گہری نظر رکھنے والے عمران خان کے کزن ’ حفیظ اللہ نیازی‘ نے خوفناک پیش گوئی کر دی

Imran Khan's cousin, Hafizullah Niazi, made a horrible prediction on external conditions

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ ہمیں کمال مہارت سے چین سے دور کیاگیاہے ، مجھے لگتاہے کہ یہ کوئی بہت بڑی سازش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چیننل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف کا بیان بہت بہتر تھا کہ ہم کشمیریوں کے معاملے میں ہر حد تک جائیں گے لیکن قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی تقاریر بالکل لغو اور بے فائدہ تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کمال مہارت سے چین سے دور کیاگیاہے ، مجھے لگتاہے کہ یہ کوئی بہت بڑی سازش ہوئی ہے ، ہمیں ایف اے ٹی ایف میں ڈالا گیا اور ایف اے ٹی ایف کیا تھا ؟ حافظ سعید اور مسعود اظہراور یہ کہ وہ کشمیر میں دہشت گردی کرتے ہیں لیکن حربیار مری اور براہمداغ بگٹی جو پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہیں مغرب میں دنداناتے پھر رہے ہیں ، ان کی کوئی بات نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کشمیر کے حوالے سے خطرہ لاحق ہے کہ کشمیر کواب کون بچائے گا ؟ پروگرام میں شریک سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی بات کرکے کوئی شگوفہ نہیں چھوڑ اتھا ، اس نے جو بھی بات کی ہے وہ ایک نپی تلی بات ہے ۔ وہ ایک عالمی طاقت کا سربراہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا پر سفارتی چڑھائی کی ضرورت ہے ،اس بات کا انحصار ہماری سنجیدگی پر ہوگا اور سب سے بڑھ کر ہمارے اتحاد پر ہوگا ۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ میں نے شہباز شریف کی تقریر سنی ہے جوانتہائی مایوس کن تھی ، اس وقت بدنصیبی کی انتہا ہے کہ تاریخ کے کس نازک موڑ پر کون بول رہاہے اور کس قسم کی جگتیں مارہاہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب و غریب بات ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website