
علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نیک اور ایماندارشخص ہیں وہ جس مشن پر چل رہے ہیں ہم سب ساتھ کھڑے ہیں اور ہر صورت ساتھ دیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ہم ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما کو کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد انہیں رہا کیا۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی علیم خان کی ضمانت جمع کرانے کے بعد کاغذات لے کر جیل پہنچے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما عبدالعلیم نے عدالتی فیصلے کے مطابق 10 ، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے تھے ، مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے۔








