اسلام آباد: دستاویزات میں نیازی سروسسز کے اکاؤنٹ سے جمائمہ کو 5 لاکھ 62 ہزار پاْؤنڈ کی ادائیگی کی دستاویز شامل ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ قرض کی ادائیگی کے بعد نیازی سروسز اکاؤنٹ میں ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم باقی رہ گئ تھی جو قانونی چارہ جوئی پر خرچ ہوئی، ایسا کچھ نہیں بچا تھا جو عمران خان اپنے گوشواروں میں ظاہر کرتے، ممبر قومی اسمبلی رہنے کے دوران عمران خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم ملی نہ ہی کوئی رقم قابل وصول تھی۔ 2013 کے الیکشن تک نیازی سروسز اکاؤنٹ میں پڑی تمام رقم خرچ ہو چکی تھی، اکاؤنٹ میں کوئی ایسی رقم نہیں تھی جو 2013 کے گوشواروں میں ظاہر کی جاتی۔









