counter easy hit

عمران خان پر بہت پریشر ہے ،ممکن ہے حالات مڈٹرم الیکشن کی طرف چلے جائیں: کامران شاہد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے کل ملک کے نامور صحافیوں سے ملاقات کی جو ہر طرف موضوع بحث بنی ہوئی ہے، اس ملاقات میں وزیر اعظم کی جانب سے تقریباً پاکستان کے ہر میڈیا گروپ کے صحافیوں کو باقاعدہ مطمئن کیا گیا اور حکومتی 100 روزہ کارکردگی سمیت بہت سی باتوں پر سیر حاصل
گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم کے ذہن میں اس وقت کیا چل رہا ہے، دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ سینئر صحافی کامران شاہد نے انکشاف کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران شاہد کا کہنا تھا کہ عمران خان قبل از وقت انتخابات کروا سکتے ہیں کیونکہ وزیر اعظم پر اس وقت بہت دباؤ ہے ہوسکتا ہے بات قبل از وقت انتخابات کی طرف چل نکلیں، انکے ذہن میں یہ چل رہا ہے، جب تک پاک فوج انکے ساتھ ہے وہ حکومت کرتے رہیں گے۔
کامران شاہد کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اس وقت ایک ہی پوائینٹ پر قائم ہے کہ انہیں یہ ملک خراب حالات میں ملا ہے جس کا ملبہ وہ پچھلی حکومتوں پر ڈال رہے ہیں جبکہ عمران خان کا ذہن بن چکا ہے کہ وہ آئے ہی حالات کو ٹھیک کرنے اور سب کا احتساب کرنے ہیں۔ فوج اس وقت وزیر اعظم کے ساتھ ہے اور جب تک فوج ساتھ دیتی رہے گی عمران خان حکومت کرتے رہے گے۔