counter easy hit

’’آ پ کے ملک سے نکلتے ہی میں ان کی منتین کرتا رہا مگر انہوں نے ۔۔۔‘‘ عمران حکومت کے وزرا ، خان صاحب کی غیر موجودگی میں کسطرح کام کرتے ہیں؟ اہم رکن قومی اسمبلی عمران خان کو بتاتے ہوئے ابدیدہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب عامرعامر ایوب خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزراء کی شکایت لگاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں اپنے ہی وزراء پر

پھٹ پڑے اور پشاور سے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر اجلاس میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب عامر کا کہنا تھا کہ وزراء ہمیں ملاقات کیلئے وقت بھی نہیں دیتے، جائز کام کیلئے بھی وزراء کی منتیں کرتے ہیں لیکن پھر بھی کام نہیں ہورہے۔ذرائع نے بتایا کہ ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کررہا ہوں۔ وزیراعظم نے وزراء کو اراکین قومی اسمبلی کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے جس کے تحت متعدد وزراء کو فارغ کرکے نئے وزراء لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمان پارٹی کا اجلاس ہوا، عمران خان نے کہا کہ جن وزرا کی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں تبدیل کروں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، پارلیمانی پارٹی نے اقوام کے کامیاب دورے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ارکان کمیٹی نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا، عمران خان نے کشمیری اور پاکستانی عوام کے دل جیت لیے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے دورے پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر رکن اسمبلی نور عالم خان پر بھی برس پڑے، اجلاس میں نور عالم کی قومی اسمبلی میں اپنی ہی حکومت پر تنقید کا ذکر کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ نور عالم تمہیں ابھی یاد آیا ہے مہنگائی ہے، گزشتہ دور کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے، گزشتہ ادوار میں لوٹ مار ہوئی تو تم کیوں نہیں بولے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایسے جذبات اور احساسات کا اظہار پارلیمانی پارٹی کے اندر کیا کریں، اسمبلی کے فلور پر ایسے بیانات کی ضرورت نہیں ہے۔عمران خان نے اسد عمر کو بھی نئی ذمہ داریاں دینے کا عندیہ دیا ہے، اسد عمر سے وزیراعظم کا مکالمہ ہوا، اسد عمر نے کہا کہ آج کل فارغ ہوں ارکان اسمبلی سے ملاقات کرتا رہتا ہوں، وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ دیر فارغ نہیں رہو گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھاؤں گا، مودی حکومت کی کشمیر پالیسی کو بے نقاب کرتے رہیں گے، ارکان پارلیمنٹ کشمیر پر حکومتی پالیسیوں کو موثر انداز میں اجاگر کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا، انہوں نے زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کی اور ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا تھا۔

IMRAN KHAN, GOT, THE, COMPLAINS, FROM, HIS, MINSTERS, ABOUT, PROGRESS, IN, HIS, ABSENCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website