counter easy hit

عمران خان کی ’ریڑھ کی ہڈی‘ ہی توڑ دو۔۔۔!!! جہانگیر ترین کو کس نے سیاست چھوڑنے پر مجبور کر دیا؟ پوری تحریک انصاف تِلملا کر رہ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں انتشار پیدا کرنے والے ناکام ہو جائیں گے۔وزیراعظم اس معاملے کو بہتر طریقے سے نمٹا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے اپوزیشن انتشار کا شکار ہے۔

چوہدریوں نے گیم ڈال دی: (ق) لیگ نے تحریک انصاف کیخلاف کمیٹی کہاں ڈال رکھی ہے؟ پرویزالہیٰ پس پردہ کیا چال چل رہے ہیں؟ ساری حقیقت کھول کر سامنے آگئی

انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال عمران خان کی حکومت کو نہیں گرایا جائیگا، بلکہ انکو اندرسے کھوکھلا کیا جائیگا،کیونکہ عمران خان جب بھی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں جہانگیر ترین انہیں ریسکیو کرتے ہیں،جیسا کہ الیکشن میں جب کوئی پارٹی ناراض ہوتی تھی،جہانگیر ترین اپنا ہیلی کاپٹر لے کر پہنچ جاتے تھے۔اس لیے اپوزیشن نے سوچا کہ عمران خان حکومت کو کمزور کرنے کے لیے یہ صحیح ہے کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی جائے۔عمران خان اور جہانگیر ترین میں اتنے فاصلے پیدا کر دئیے جائیں کہ جہانگیر ترین دل برداشتہ ہو کر سیاست چھوڑ دیں۔اور عمران خان کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کریں تاکہ ہم جو کرپشن کرنا چاہ رہے ہیں اس میں رکاوٹ نہ ہو۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ کل عمران خان کے دیرینہ دوست نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ مس انڈرسٹیڈنگ کو دو کر رہے ہیں۔کل کی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں انتشار پیدا کرنے والے ناکام ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عارف حمید بھٹی نے بتایا تھا کہ اب پاکستان تحریک انصاف میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کہ جہانگیر ترین کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انکے خلاف میڈیا پر ایک بہت بڑی مہم چلائی گئی، عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن سے پہلے پارٹی پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ اب پرویز خٹک پارٹی میں آگے آنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے تین روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے دو رکن قومی اسمبلی اورایک اعلیٰ بیوروکریٹ کے ہمراہ ایک ملاقات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی گڑبڑ چل رہی ہے اسکے پیچھے جہانگیر ترین ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اسکے بعد جہانگیرترین ملک سے باہر چلے گئے اور واپس آکر انھوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان سے اختلاف سے متعلق ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان آٹے اور چینی کے بحران پر دوریاں پیدا ہوئیں،آٹے اور چینی کے بحران پر وزیراعظم عمران خان کو جہانگیرترین کے خلاف غلط بریف کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ایک دھڑے نے الزام عائد کیا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف پارٹی کے اندر سازش ہوئی ہے۔ بتایا گیا تھا کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ، پرویز خٹک اوردیگر اہم شخصیات وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں ختم کروانے اور دونوں کی ملاقات کروانے کیلئے سرگرم ہیں۔

10 سالہ بچہ 13 سالہ لڑکی کےہونےو الے بچے کا باپ،میڈیکل رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا ،جانئیے

imran khan, got, broken, his, bone, who, asked, jehangir tareen, to, get, back, from, politics

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website