counter easy hit

عمران خان کی جانب سے گدھا کہے جانے پر شہریوں کا رد عمل سامنے آ گیا ، جان کر کپتان بھی پریشان ہو جائیں گے

لاہور ؛ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نواز شریف کی پاکستان آمد سے قبل کہا تھا کہ جونواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے ائیرپورٹ جائے گا وہ انسان نہیں گدھا ہے۔۔عمران خان کے اس بیان پر ایک پروگرام کے دوران شہریوں نے دلچسپ تبصرے کیے ،ایک

شہری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں گدھا کہہ کر ہماری قیمت بڑھا دی۔کیونکہ گدھوں کی تو بہت قیمت ہوتی ہے کوئی چائنا والوں سے پوچھے جو ان کی کھالیں بیچے ہیں۔ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسے ہی سب کو گدھا کہتے ہیں جب کہ ان کو گدھے کی قدر ہی نہیں معلوم۔کوئی عمران خان کو بتائے کہ گدھے کی کھال کتنی مہنگی فروخت ہوتی ہے۔اب تو پاکستان میں گدھے رہے ہی نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور ائیرپورٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی چئیرمینعمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہلاہور ائیر پورٹ جانے والے گدھے ہیں۔نارووال میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جولوگ نوازشریف کوایئرپورٹ لینے جائیں گے ،میں ان بے وقوفوں کی بات کررہا ہوں، جو بھی ائیر پورٹ جائے گا ان میں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔ جس کے بعد اس بیان کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی نااہلی کے لئےاسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں پی ٹی آئی عمران خان ، پیمرا اور الیکشن کمیشن

آف پاکستان کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نارووال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78کے اُمیدوار کی انتخابی مہم کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شہریوں کے لئے ” گدھے “ کالفظ استعمال کیا گیا جس سے درخواست گزار سمیت پاکستان کے معزز شہریوں کی تضحیک ہوئی ۔درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کی جانب سے قبل ازیں لاہور میں ”میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں“ کے الفاظ بھی استعمال کئے گئے اور اب انہوں نے عوام اور ووٹرز کو ”گدھا” کہہ دیا ہے جو درخواست گزار کے ووٹ اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا عمران خان کو آرٹیکل 62اور63کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔