counter easy hit

عمران خان کا عوام کو گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آنے کا حکم : یہ نادر خیال دراصل کس کے دماغ میں آیا ؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

imran khan, announcement, to, protest, every, friday, who, blow, the, best, idea, to, Imran Khan

کراچی (ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں کوئی خاص بات نہیں تھی، ہر ہفتے گھروں اور دفتروں سے باہر آنے کا پلان کسی زلفی نے دیا ہوگا،مسئلہ کشمیر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں اجاگر کرنا چاہئے،مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنلائز کشمیریوں نے اپنے خون اور قربانیوں سے کیا ہے یا مودی کی حماقت نے کیا ہے،مصطفی کمال تین ماہ میں کراچی صاف کرنے کا چیلنج لے رہا ہے تو اسے صفائی مہم کا انچارج بنادینا چاہئے، مصطفی کمال کراچی کو صاف نہیں کرسکیں گے، کراچی کبھی بھی وفاقی اور سندھ حکومت کی ترجیح نہیں رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سلیم صافی، حسن نثار، ریما عمر، حفیظ اللہ نیازی اور ارشاد بھٹی نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال جلد بین الاقوامی برادری اور مسلمان ممالک کشمیر کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور کشمیر کی آزادی کاراستہ نکلے گا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب، کیا عمران خان کی امید درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں کوئی خاص بات نہیں تھی، وہ ان لوگوں کو ترغیب دینے کی کوشش کررہے ہیں جوپہلے ہی متحرک ہیں، کچھ تاریخی معاملات کو بہت زیادہ سادہ انداز میں بیان کیا ہے باقی کچھ خوبصورت قسم کے مفروضے ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ دنیا ساتھ دے یا نہ دے پاکستان کی حکومت اور عوام آخری سانس تک کشمیر کے ساتھ رہیں گے۔فوج تیار ہے ،ہر حدتک جائیں گے ‘ جمعہ کو پاکستانی قوم دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک گھروں سے باہر نکل کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس تک ہفتہ میں ایک دن کشمیریوں پر بھارتی ظلم و تشدد کے خلاف پاکستانی قوم یک زبان ہو کر آواز بلند کرے گی

.نریندر مودی نے تکبر میں آ کر بہت بڑی غلطی کی جس سے کشمیریوں کو آزادی حاصل کرنے کا موقع مل گیا ہے‘قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ‘بعض مسلمان حکومتیں تجارت اور کسی اور وجہ سے اس مسئلہ پر خاموش ہیں، آج نہیں تو کل وہ بھی اس مسئلہ پر ہمارے ساتھ ہوں گی‘بروقت سفارت کاری اور دفاعی تیاریوں سے بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشن کے عزائم بے نقاب ہو گئے ہیں‘ اقوام متحدہ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے، اس نے کشمیریوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ ریفرنڈم کرائے گی، دنیا کے سوا ارب مسلمان اقوام متحدہ کی جانب دیکھ رہے ہیں‘ہندوستان نے اپنا آخری حربہ استعمال کرلیا ہے، اب جو کریں گے ہم کریں گے، اگر یہ مسئلہ جنگ کی طرف چلا گیا تو دونوں ممالک جوہری طاقتیں ہیں‘ ایٹمی جنگ کوئی نہیں جیتے گا اور اس سے یہ خطہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے، اس حوالے سے عالمی برادری پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، کیا بڑے بڑے ملک صرف اپنی مارکیٹس کی طرف ہی دیکھتے رہیں گے۔ پیر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج ہم اس موڑ پر کھڑے ہیں جو پاکستان کی کشمیر پالیسی کا ایک فیصلہ کن وقت ہے‘ہم جب بھی ڈائیلاگ کی بات کرتے تھے تو وہ کوئی نئی بات شروع کر دیتے تھے اور موقع ڈھونڈتے تھے کہ کسی نہ کسی طرح پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگایا جائے‘بھارتی الیکشن کے بعد ہم نے دیکھا کہ انہوں نے پاکستان کو تنہا کرنے اور ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرانے کی پوری کوشش کی تب ہم نے فیصلہ کیا کہ ان سے کوئی بات چیت نہیں کرنی چاہئے ‘مودی سرکار کی پالیسی آر ایس ایس کے نظریئے پر مبنی ہے اور یہ نظریہ ہندو بالادستی کا ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے۔دوسری جنگ عظیم سے قبل ہٹلر اور مسولینی ان کے رول ماڈل تھے۔مودی نے تکبر میں آ کر بڑی غلطی کی اور تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں بڑے بڑے فرعون آئے اور انہوں نے تکبر میں ایسی غلطیاں کیں جن کی وجہ سے وہ تباہ ہوئے۔ (ش س م)

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website