counter easy hit

میٹرو اور اورنج ٹرین کیا چیز ہیں ۔۔۔ پی ٹی آئی حکومت نے شاندار منصوبہ عوام کے سامنے رکھ دیا ، تفصیلات شہریوں کا دل خوش کر دیں گی

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کا لاہور شہر کیلئے پہلا بڑا منصوبہ، اورنج لائن سے بھی زیادہ زبردست مگر 70 فیصد کم قیمت والا ٹرانسپورٹ منصوبہ شروع کرنے کی تیاریاں، یومیہ 5 لاکھ مسافر سفر کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے برطانوی دور کی مشہور زمانہ

میا خلیفہ نے ایک بار پھر ملالہ کو نشانے پر رکھ لیا۔۔۔ کیا کچھ کہہ ڈالا؟ جان کر آپ حیرت میں ڈوب جائیں گے

’’ٹرام‘‘ سروس کو لاہور میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ منصوبہ چینی کمپنی سی آر ایس سی انٹرنیشنل اور چیک رپبلک کے ان کون گروپ پر مشتمل کنسورشیم محکمہ ٹرانسپورٹ کے اشتراک سے مکمل کرئے گا۔اس حوالے سے صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ اور چیک رپبلک و چین کی کمپنیز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں بہتری کیلئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ مل کر مختلف منصوبوں پر کام کریں گی۔جدید طرز کی ٹرام منصوبے کا جلد آغاز کر دیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں کینال روڈ پر 30سے 35 کلو میٹر طویل ٹریک پر ٹرام چلائی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے کی لاگت اورنج لائن میٹرو ٹرین کے مقابلے میں 70 فیصد کم ہوگی۔ جبکہ اس سروس سے ایک گھنٹے میں 30 ہزار مسافر یعنی یومیہ تقریباً 5 لاکھ مسافر مستفید ہوں گے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا کہنا ہے کہ ٹرام سروس کے اجراء سے روزانہ ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے اور کینال روڈ پر ٹریفک کے مسائل میں بھی کمی آئے گی۔ ٹرام سروس سے لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کو درپیش ٹریفک کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ فلاحی ریاست کے خواب کی تکمیل میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر نے بتایا ہے کہ عوام کو معیاری اورماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ماڈلز سے استفادہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے بتایا کہ ٹرام سروس شروع کرنے والی کمپنیاں سویت یونین اور امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں جدید ٹرام سسٹم متعارف کروا چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مختلف ممالک نے صوبہ پنجاب کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کے پاکستان پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔

IMRAN KHAN, ANNOUNCED, CHEAP, TRANSPORT, SYSTEM, IN, PAKISTAN, THAN, ORANGE, TRAIN, AND, METRO BUS, SERVICE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website